உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: سیاحتی مقام گلمرگ میں نئے سال کی آمدکی خوشی منانے کے لئے ملک بھرسے کافی تعداد میں پہنچ رہے ہیں سیاح

    سیاحتی مقام گلمرگ میں   نئے سال کی آمد  کی خوشی منانے کے لئے ملک بھر سے کافی تعداد میں سیاح گلمرگ پہنچ رہے  ہیں ۔یہاں تمام ہوٹل سیاحوں سے بھرے پڑے ہیں۔

    • Share this:
    گلمرگ: سیاحتی مقام گلمرگ میں برف سے ڈھکی سفید چادر پر نئے سال کے استقبال کے لیے محکمہ سیاحت کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ نئے سال کی آمد اور جشن کے سلسلے میں سیاح کافی تعداد میں  گلمرگ پہنچے ہیں۔ محکمہ سیاحت کی اطلاع کے مطابق گلمرگ میں نئے سال کی آمد کے سلسلے میں پہلے ہی تمام ہوٹل سیاحوں سے بھرے پڑے ہیں۔ وہی محکمہ سیاحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  گلمرگ میں نومبر اور دسمبر مہینے کی انیس تاریخ تک ایک لاکھ دس ہزار دو سو بیس مقامی اور بیرونی ریاستوں کے سیاح آچکے ہیں۔

    گلمرگ میں  نئے سال کی آمد پر جشن اور تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں سیاح کافی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ نئے سال کی آمد کی خوشی منانے کے لئے گلمرگ پہنچے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت پاتے ہیں کہ نئے سال کی آمد پر وہ گلمرگ جیسی حسین جگہ پر موجود ہیں۔ مختلف ریاستوں کے سیاحوں نے کہا کہ وہ مخصوص نئے سال کی آمد کا دن منانے کے لئے گلمرگ پہنچے ہیں۔ سیاح  نئے سال کے استقبال کے لیے پرجوش ہیں۔ نئے سال کی آمد پر مقامی لوگوں اور سیاحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نیا سال کووڈ کے خاتمے، ملک اور خاص کر جموں وکشمیر کے امن، خوشی اور ترقی کا ضامن بن کر آئے۔

    سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت پاتے ہیں کہ نئے سال کی آمد پر وہ گلمرگ جیسی حسین جگہ پر موجود ہیں۔ مختلف ریاستوں کے سیاحوں نے کہا کہ وہ مخصوص نئے سال کی آمد کا دن منانے کے لئے گلمرگ پہنچے ہیں۔

    گزشتہ دو سالوں سے کووڈ کی وجہ سے دیگر شعبہ جات کے ساتھ ساتھ  سیاحت کا شعبہ بھی متاثر رہا۔ تاہم کووڈ ویکسینیشن کے بعد سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا، جس سے سیاحت اپنی پٹری پر واپس لوٹنا شروع ہوئی۔ سال 2021 اختتام ہونے کو ہے اور نیا سال 2022 پوری آب و تاب کے ساتھ دہلیز پر کھڑا ہے۔ لوگوں کے لئے گزشتہ سال کا جائزہ لینا ہی نہیں بلکہ نئے اہداف کے انتخاب اور ان کے حصول کے لئے منصوبہ بندی کا موقع فراہم کرتا ہے۔ امید یہی کی جاتی ہے نیا سال جموں وکشمیر کی امن و سلامتی، خوشحالی اور ترقی لیکر آئے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: