ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : پٹن میں المناک حادثہ ، جانوروں کے شکار کے دوران اعجاز حسین ڈار خود موت کے شکار بن گئے

اعجازحسین ڈار اپنی بارہ بور رائفل ساتھ لے کر جانوروں کا شکار کرنے کی غرض سے پٹن میں رکھ آلم بل علاقہ میں گئے ہوئے تھے ۔ اسی دوران وہاں انہیں اپنی ہی رائفل سے نکلنے والی گولی لگ گئی ، جس سے ان کی موت واقع ہوگئی ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : پٹن میں المناک حادثہ ، جانوروں کے شکار کے دوران اعجاز حسین ڈار خود موت کے شکار بن گئے
جموں و کشمیر : پٹن میں المناک حادثہ ، جانوروں کے شکار کے دوران اعجاز حسین ڈار خود موت کے شکار بن گئے

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ پٹن کے چینابل سے تعلق رکھنے والے اعجاز حسین ڈار نامی نوجوان جانوروں کے شکار کے دوران خود موت کے شکار بن گئے۔ اعجاز پیشہ سے شکاری تھے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق اعجازحسین ڈار اپنی بارہ بور رائفل ساتھ لے کر جانوروں کا شکار کرنے کی غرض سے پٹن میں رکھ آلم بل علاقہ میں گئے ہوئے تھے ۔ اسی دوران وہاں انہیں اپنی ہی رائفل سے نکلنے والی گولی لگ گئی ، جس سے ان کی موت واقع ہوگئی ہے ۔


نیوز18 اردو کو ملی تفصیلات کے مطابق جیسے ہی آج دیگر شکاری جانوروں کا شکار کرنے کی غرض سے پٹن کے ہی آلم بل جھیل میں پہنچے ، تو وہاں اس شخص کو خون میں لت پت پایا ۔ یہ منظر دیکھتے ہی انہوں نے نزدیکی پولیس کو مطلع کیا، جس کے فوراً بعد پولیس جائے واقع پر پہنچ گئی ۔ لاش کواپنی تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ اسپتال پٹن پہنچایا ، جہاں پرایف ایس ایل کی ٹیم کی نگرانی میں حقائق جاننے کی غرض سے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔


پولیس افسران اور محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم ضروری تھا ۔
پولیس افسران اور محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم ضروری تھا ۔


پولیس افسران اور محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم ضروری تھا ۔ تاکہ اسے اس بات کا پتہ لگایا جاسکے کہ انہیں اپنے ہی بندوق سے گولی لگی ہے ، یا معاملہ کچھ اور ہے ۔ اس واقعہ سے پورے علاقہ میں سراسیمگی پھیل گئی۔ علاقہ میں خوف و دہشت جیسا ماحول پیدا ہوگیا ۔ واضح رہے کہ پٹن کے چینابل اوردیگرعلاقوں میں لوگ لائسنس پر شکاری بندوق اپنے پاس رکھ کر جانوروں کا شکارکرتےہیں ۔ جس سے وہ اپنا روزگار بھی کماتے ہیں ۔ یہاں بہت سے لوگ وراثتی طورپراس پیشہ سے وابستہ ہیں ۔

پٹن اسپتال سے لوازمات کے بعدلاش کو ان کے لواحقین کےحوالے کیا گیا ۔ جوں ہی اعجازحسین کی لاش ان کے آبائی گاوں پہنچی ،  تو وہاں صف ماتم بچھ گیا ۔ ادھر پولیس اسٹیشن پٹن میں اس معاملہ کو لے کر پولیس نے کیس درج کیا اور مزید تحقیات شروع کی ۔ پٹن کے ترکول بل میں گزشتہ سال اسی طرح کے ایک حادثے میں ایک شخص اپنی ہی بندوق کی گولی سے شکارکرنے کے دوران زخمی ہوگیا تھا ۔ کچھ لوگوں نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ اس پیشہ سے وابستہ لوگوں کوپہلے بھرپور تربیت اور جانکاری دینی چاہئے ۔ تاکہ جانوروں کا شکار کرنے کے دوران ان کی جان محفوظ رہ سکے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 01, 2020 12:09 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading