ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : ٹنگمرگ میں دردناک واقعہ ، گھر کا ستون گرنے سے دو بچیوں کی موت ، علاقہ میں غم کی لہر

Jammu and Kashmir News : جوں ہی گھر والوں کی چیخ و پکار سنی تو فوراً مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔ لوگوں نے اگر چہ بچیوں کو فوراً سب ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنگمرگ پہنچایا ، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : ٹنگمرگ میں دردناک واقعہ ، گھر کا ستون گرنے سے دو بچیوں کی موت ، علاقہ میں غم کی لہر
جموں و کشمیر : ٹنگمرگ میں دردناک واقعہ ، گھر کا ستون گرنے سے دو بچیوں کی موت ، علاقہ میں غم کی لہر

ٹنگمرگ : وادی کشمیر میں ایک دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ کے کٹی پورہ میں ایک رہائشی مکان کا ایک ستون کے گرنے سے دو کمسن بچیاں موت کی آغوش میں چلی گئیں ۔ کٹی پورہ میں ایک رہائشی مکان کا ستون کے گرنے سے ان دو بچیوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹنگمرگ کے کٹی پورہ میں اپنے ہی رہائشی مکان کے سامنے یہ چچازاد بہنیں  کھیل رہی تھیں تو اچانک مکان کا ایک مضبوط ستون گرگیا جس کے زد میں یہ دونوں کمسن بچیاں آگئیں اور خون میں لت پت ہوگئیں ۔


جوں ہی گھر والوں کی چیخ و پکار سنی تو فوراً مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔ لوگوں نے اگر چہ انہیں فوراً سب ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنگمرگ پہنچایا ، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ کٹی پورہ میں کورونا وائرس کے باوجود کافی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے ۔ یہاں ہر آنکھ نم تھی ۔ بچوں کے والدین غم سے نڈھال تھے ۔ ساری بستی ماتم کدہ تھی ۔ آہ وبکاہ کرتے ہوئے بچوں کے والدین بہوش بھی ہوگئے ۔


اسپتال میں سے جب ان کمسن بچیوں کی لاشیں گھر پہنچائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی ۔ بعد میں ان کی تجہیز وتکفین کرکے سپرد خاک کیا گیا ۔ ایک مقامی بزرگ شخص نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ یہ انتہائی بدقسمتی تھی کہ یہ کمسن بچے اس گرے ہوئے ستون کے زد میں آگئے ۔


انہوں نے مزید کہا کہ والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ مکانات کی پختگی کوہقینی بنائے ۔ ٹنگمرگ میں اس سے پہلے بھی کئی ایک حادثات پیش آئے جن میں لوگوں کی موت ہوگئی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 08, 2021 12:20 AM IST