J&K News: سی آر پی ایف کی مدد گار ہیلپ لاین سے مستحق افراد کو مل رہا ہے کافی فائدہ
Jammu and Kashmir News: سی آر پی ایف 180 بٹالین نے آج بٹالین ہیڈ کوارٹر ترال میں ایک تقریب کے دوران مدد گار پروگرام کے تحت کئی افراد میں ادویات اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئی۔
Jammu and Kashmir News: سی آر پی ایف 180 بٹالین نے آج بٹالین ہیڈ کوارٹر ترال میں ایک تقریب کے دوران مدد گار پروگرام کے تحت کئی افراد میں ادویات اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئی۔
Jammu and Kashmir News: سی آر پی ایف 180 بٹالین نے آج بٹالین ہیڈ کوارٹر ترال میں ایک تقریب کے دوران مدد گار پروگرام کے تحت کئی افراد میں ادویات اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئی۔ اس حوالے سے ترال علاقے کے دودھ کلن، لرگام اور، لرو سے تعلق رکھنے والے افراد کو سی آر پی ایف نے امداد کی ، جس میں ادویات جبکہ ایک شخص کو گھر بنانے کے لیے ٹین اور کچھ دیگر چیزیں فراہم کی گئی ۔ ان لوگوں نے سی آر پی ایف کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ مددگار ہیلپ لائن کی وجہ سے مستحق افراد کو کافی فائده پہنچ رہا ہے ۔
مستفید ہونے والے ایک شہری محمد یوسف نے بتایا کہ اس کے گھر میں ایک بیمار فرد کے لئے ادویات کی ضرورت تھی ، جس کو سی آر پی ایف نے فراہم کیا ، اس لئے ہم ان کا شکر گزار کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔
تقریب کے آخر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انچارج کمانڈنگ افسر 180 بٹالین سی آر پی رویندر کمار نے بتایا کہ سی آر پی ایف نے دو ہزار سترہ سے ہی مددگار، پروگرام کے ذریعہ ہزاروں افراد کی اب تک مدد کی ہے اور کئی افراد نے ان کو اپروچ کیا جس کے بعد انہوں نے ان کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سی آر پی ایف ہر وقت عوام کے لیے تیار ہے اور کسی بھی ضرورت پڑنے پر ان کے ساتھ رابطہ کریں۔
واضح رہے کہ سی آر پی ایف نے کووڈ صورت حال میں لوگوں کی مدد کی اور وادی کشمیر میں نامساعد حالات کے دوران انہوں نے لوگوں کی جان کی حفاظت کی ہے ۔ سی آر پی ایف کی اس مددگار اسکیم سے کافی مستحق لوگوں کو مدد فراہم کی جارہی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔