உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: پلوامہ میں انکاونٹر میں البدر کے دو دہشت گرد ہلاک، غیر مقامی مزدوروں پر حملوں میں تھے ملوث

    Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ ہوئے انکاونٹر میں البدر کے دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق دونوں ہلاک شدہ دہشت گرد پلوامہ ضلع میں ہوئے غیر مقامی باشندوں پر ہوئے حملوں میں ملوث تھے ۔

    • Share this:
    پلوامہ : جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ ہوئے انکاونٹر میں البدر کے دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق دونوں ہلاک شدہ دہشت گرد پلوامہ ضلع میں ہوئے غیر مقامی باشندوں پر ہوئے حملوں میں ملوث تھے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع  پلوامہ کے میتری گام علاقے میں سکورٹی فورسیز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان بدھ کے روز انکاونٹر اس وقت  شروع ہوا ، جب سیکورٹی فورسیز نے ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے بنا پر علاقہ کا محاصرہ کیا ، جس دوران ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسیز پر فائرنگ کی ۔

    سیکورٹی فورسیز کی مشترکہ ٹیم جس میں فوج کی 44 راشٹریہ رایفلز اور سی آر پی ایف کی 182,183 بٹالیں کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے علاقے کے سبھی راستوں کو سیل کردیا گیا اور محاصرے میں پھسے ملی ٹینٹوں کو خود سپردگی کی پیش کش کی ۔

    یہ بھی پڑھئے : جامع مسجد سرینگر ایک بار پھر بند ، شب قدر اور جمعۃ الوداع کی اجازت نہیں

    ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسیز پر فائرنگ کی ۔ ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسیز کے درمیان ہوئے گولیوں کے تبادلے میں فوج کا ایک جوان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ، جس کی شناخت 44 آر آر سے وابستہ نائک جتندر کے بطور ہوئی ۔ علاج و معالجہ کیلئے انہیں آرمی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ تاہم زخمی فوجی جوان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔

    آپریشن کے دوران انکاونٹر کی جگہ پر کچھ عام شہری کے پھنسے ہونے کے سبب کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کیلئے سیکورٹی فورسیز نے پہلے عام شہریوں کو انکاونٹر کے مقام سے صحیح و سلامت نکالنے کی پہل کی ۔ جموں و کشمیر پولیس کے آئی جی کشمیر نے اطلاع دی کہ آپریشن کو معطل کرکے پہلے عام شہریوں کو نکالا جائے گا ، جس کے بعد ملی ٹبنٹوئ نے محاصرہ توڑنے کی کوشش ۔ تاہم گولیوں کے تبادلے میں البدر کے دونوں ملی ٹنٹ ہلاک ہوگئے ۔

    یہ بھی پڑھئے : شاہ فیصل پھر سے نوکری پر لوٹے، استعفی دے کر بنائی تھی سیاسی پارٹی

    ہلاک شدہ ملی ٹنٹوں ڈلی پورہ پلوامہ انجینئرنگ کا طالب علم اعجاز حافظ جس نے رواں سال مارچ ماہ میں ملی ٹینسی کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ جبکہ دوسرے کی شناخت دھیری پلوامہ شاہد ایوب کے طور پر ہوئی ہے ۔

    آئی جی پولیس وجے کمار نے ٹویٹ کرکے کہا کہ دونوں ہلاک شدہ ملی ٹینٹ حالیہ دنوں پلوامہ میں ہوئے غیر مقامی مزدوروں پر حملوں میں ملوث تھے ۔ دونوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: