உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir : گاگل لولاب کپواڑہ میں دلخہراش سانحہ ، پانی کے گڑھے میں گرکر دو بچوں کی موت

    Jammu and Kashmir : گاگل لولاب کپواڑہ میں دلخہراش سانحہ ، پانی کے گڑھے میں گرکر دو بچوں کی موت

    Jammu and Kashmir : گاگل لولاب کپواڑہ میں دلخہراش سانحہ ، پانی کے گڑھے میں گرکر دو بچوں کی موت

    Jammu and Kashmir News : کپواڑہ ضلع کے لولاب گاگل علاقے میں ایک دلخہراش سانحے کے بعد کہرام مچ گیا جب چھ سالہ دو معصوم بچے نزدیکی علاقے میں پانی کے ایک گڑھے میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئے ۔

    • Share this:
    کپواڑہ : کپواڑہ ضلع کے لولاب گاگل علاقے میں ایک دلخہراش سانحے کے بعد کہرام مچ گیا جب چھ سالہ دو معصوم بچے نزدیکی علاقے میں پانی کے ایک گڑھے میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئے ۔ پورے علاقے میں اس واقعہ کے بعد صف ماتم بچھ گئی اور کہرام مچ گیا ۔ تفصلات کے مطابق یہ دو محصوم بچے جو آپس میں قریبی رشتہ دار بھی ہیں ، بقول لواحقین یہ دونوں بچے گھر سے نکل کر نزدیکی علاقہ میں کھیل رہے تھے اور وہاں پر ایک کھلے پانی کے گڑھے میں گر گئے ۔ دونوں محصوم بچوں کی شناخت 07 سالہ مصطفیٰ آہ بڈانہ ولد محمد قاسم بڈانہ اور 09 سالہ سمعیہ اختر دختر ابو کریم کے طور پر کی گئی ہے ۔

    بچوں کے گرنے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کو بچانے کی کوشش کی اور ان دونوں کو گڑے سے باہر نکال کرکے کپواڑہ اسپتال پھچیایا گیا ۔ تاہم تب تک بہت دیر ہو چکی تھی ۔ ڈاکٹروں نے دونوں مردہ قرار دیا ۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں صف ماتم بچھ گئی اور کہرام مچ گیا ۔ دونوں کو پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک گیا گیا اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

    ادھر کپواڑہ ضلع میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپواڑہ عالم نبی بٹ نے بتایا کہ اس معاملہ کی جانچ شروع کردی گئی ہے اور جو بھی اس ملوث ہوگا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ ادھر لواحقین اور علاقہ کے لوگوں نے کپواڑہ اسپتال عملہ کے خلاف احتجاج کیا اور ڈاکٹروں اور ایمبولینس کی عدم دستیابی کا اسپتال انتظامیہ پر الزام عائد کیا ۔

    لوگوں نے اسپتال کے سامنے مظاہرہ کیا ۔ تاہم بعد میں اسپتال انتظامیہ نے لواحقین کو جانچ کی یقین دہانی کرائی ، جس کے بعد لواحقین نے دونوں معصوم بچوں کی لاشوں کو اپنے آبائی گاوں لولاب گاگل میں سپرد خاک کیا ۔
    قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: