உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir: لشکر طیبہ کے دو دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسیز نے کیا گرفتار

     وسطی کشمیر میں لشکر طیبہ کے دو دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسیز نے کیا گرفتار

     وسطی کشمیر میں لشکر طیبہ کے دو دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسیز نے کیا گرفتار

    وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے سنرگنڈ علاقے میں آج سیکورٹی فورسیز نے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں دہشت گردوں کا تعلق لشکر سے بتایا جارہا ہے۔ سکیورٹی فورسیز نے گرفتار شدہ دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی ضبط کیا ہے۔ دہشت گردوں کی شناخت شوپیاں کے وسیم احمد غنائی اور اقبال اشرف شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔

    • Share this:
      عابد حسین

      بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے سنرگنڈ علاقے میں آج سیکورٹی فورسیز نے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں دہشت گردوں کا تعلق لشکر سے بتایا جارہا ہے۔ سکیورٹی فورسیز نے گرفتار شدہ دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی ضبط کیا ہے۔ دہشت گردوں کی شناخت شوپیاں کے وسیم احمد غنائی اور اقبال اشرف شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔ان کے قبضے سے ایک پستول سمیت مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔  بڈگام پولیس نے بانسٹھ آر آر کے ساتھ مل کر ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے دو سرگرم دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر سجیت کمار نے اسے بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔

      واضح رہے بڈگام میں حالیہ دنوں جس طرح سے دہشت گردانہ حملے ہوئے، اس پر سجیت کمار نے کہا کہ ٹارگیٹ کلنگس جو ماڈیول کر رہی ہے، ان کی یہ کوشش بہت دن تک نہیں چلے گی۔ کیونکہ ہمیں ان کی پہچان ہوئی ہے اور پولیس جلد ہی کارروائی کرے گی۔ گرفتار شدہ دہشت گردوں کا ان ٹارگیٹ کلنگس میں کتنا رول ہے، اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تفتیش جاری ہے اور پولیس نے بھی دائرہ تنگ کر رکھا ہے اور بہت جلد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

      بڈگام پولیس نے بانسٹھ آر آر کے ساتھ مل کر ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے دو سرگرم دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر سجیت کمار نے اسے بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔
      بڈگام پولیس نے بانسٹھ آر آر کے ساتھ مل کر ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے دو سرگرم دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر سجیت کمار نے اسے بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔


      پولیس کے مطابق گرفتار شدہ دہشت گردوں کے قبضے سے ایک چینی پستول، 02 پستول کے میگزین، 12 پستول کے راؤنڈ، 32 اے کے 47 راؤنڈ سمیت مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ اس مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 87/2022 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      جموں وکشمیر: دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں کے کیمپ پر گرینیڈ سے حملہ کیا

      سیکورٹی کیمپ پر گرینیڈ حملہ

      دوسری طرف آج شام کو دہشت گردوں نے شوپیاں میں سیکورٹی اہلکاروں کے ایک کیمپ میں گرینیڈ سے حملہ کیا۔ حالانکہ دہشت گردوں کا نشانہ چوک گیا، جس کے سبب بھاری جان ومال کا نقصان نہیں ہوا۔ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ گرینیڈ حملے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے تلاشی مہم شروع کردی ہے اور ملزم کو پکڑنے کے لئے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ یہ حادثہ جموں وکشمیر کے شوپیاں ضلع میں پیر کے روز پیش آیا۔ دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں کے ایک کیمپ پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔ افسران کے مطابق، اس حملے میں سیکورٹی اہلکاروں کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

      گرینیڈ کیمپ کے باہر پھٹا

      افسران کے مطابق، دہشت گردوں نے شام تقریباً ساڑھے سات بجے شوپیاں کے امام صاحب علاقے میں جموں وکشمیر پولیس کے خصوصی مہم گروپ (ایس اوجی) کے کیمپ پر گرینیڈ پھینکا۔ دہشت گردوں کے ذریعہ پھینکا گیا گرینیڈ کیمپ کے باہر پھٹا، اسی لئے اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

      بڈگام سے عابد حسین کی رپورٹ
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: