உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: پٹن میں جیش محمد کے 2 ہائی برڈ دہشت گرد ہتھیار کے ساتھ گرفتار، کیس درج، تفتیش جاری

    J&K News: پٹن میں جیش محمد کے 2 ہائی برڈ دہشت گرد ہتھیار کے ساتھ گرفتار، کیس درج

    J&K News: پٹن میں جیش محمد کے 2 ہائی برڈ دہشت گرد ہتھیار کے ساتھ گرفتار، کیس درج

    Jammu and Kashmir : تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں کا تعلق JeM ہائبرڈ ماڈیول سے ہے اور وہ PRIs اور اقلیتوں اور دیگر ریاستوں کے لوگوں کو نشانہ بنانے کی کوشش میں تھے۔

    • Share this:
    بارہمولہ : سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ہانجی ویرہ پٹن میں دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ سری نگر کی طرف جارہی ایک گاڑی میں دو دہشت گردوں کی نقل و حرکت سے متعلق مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر، انتیس آر آر، جموں وکشمیر پولیس اور SSB کے مشترکہ MVCPs کو قومی شاہراہ اور آس پاس کی سڑکوں پر مختلف مقامات پر رکھا گیا تھا۔پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ پٹن کے ہانجی ویرہ بالا کے علاقے میں ایک تیز رفتار تویرا گاڑی کو مشکوک انداز میں چلنے کے دوران رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم گاڑی اچانک رک گئی اور دو افراد (ڈرائیور اور ساتھی ڈرائیور) گاڑی سے چھلانگ لگا کر قریبی میوہ باغات کی طرف فرار ہوگئے۔

     

    یہ بھی پڑھئے : لولاب میں ہندو مسلم بھائی چارہ کی بہترین مثال، پنڈت خاتون ریتا کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کی


    مشترکہ پارٹیوں نے دونوں کا پیچھا کیا اور دونوں کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے۔حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت محمد عاقب میر اور دانش احمد ڈار دونوں سوپور سے تعلق رکھتے ہیں۔سیکورٹی فورسز کو گاڑی کو اپنے قبضے میں لے کر تلاشی کے دوران 2 چائنیز پستول، 2 پستول میگزین، گولہ بارود کے 10 راؤنڈز اور 2 چینی دستی بم سمیت مجرمانہ مواد برآمد ہوا۔

     

    یہ بھی پڑھئے : کشمیر میں ملیٹنٹسی توڑ رہی ہے دم، نوجونوان Militancy کا راستہ ترک کرکے اپنے بہتر مستقبل کی طرف توجہ دیں: ڈی پی پانڈے


    اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں کا تعلق JeM ہائبرڈ ماڈیول سے ہے اور وہ PRIs اور اقلیتوں اور دیگر ریاستوں کے لوگوں کو نشانہ بنانے کی کوشش میں تھے۔ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی گرفتاری سے بڑی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے ۔

    نیز ایک ایسے ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے جو سرپنچوں کے قتل سمیت مختلف دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے میں مدد فراہم کر رہا تھا۔ کیس درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: