ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: لشکر کے دہشت گردانہ حملے میں دو پولیس اہلکار شہید، سی سی ٹی وی میں قید ہوا خوفناک منظر

Terror Attack: پولیس نے بتایا کہ دونوں پولیس اہلکاروں کو فوراً اسپتال لے جایا گیا، جہاں دونوں کو مردہ قرار دیا گیا۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: لشکر کے دہشت گردانہ حملے میں دو پولیس اہلکار شہید، سی سی ٹی وی میں قید ہوا خوفناک منظر
جموں وکشمیر: لشکر کے دہشت گردانہ حملے میں دو پولیس اہلکار شہید

سری نگر: جموں وکشمیر واقع سری نگر میں دن دہاڑے دہشت گردانہ حملے (Terror Attack) کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ پورا حادثہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، سری نگر میں سیکورٹی کے اعلیٰ انتظامات والے ہوائی اڈہ شاہراہ پر بگھت علاقے میں جمعہ کو دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے دونوں پولیس اہلکاروں کو بے حد قریب سے گولی ماری ہے۔


پولیس نے بتایا کہ دونوں پولیس اہلکاروں کو فوراً اسپتال لے جایا گیا، جہاں دونوں کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ انہوں نے مرنے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت کانسٹبل سہیل کے طور پر کی ہے۔ افسر نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کی تلاش میں مہم شروع کی ہے۔ گزشتہ تین دنوں میں شہر میں یہ دوسرا حملہ ہے۔


اس سے قبل دہشت گردوں نے بدھ کو شہر کے اعلیٰ سیکورٹی انتظامات والے درگا ناگ علاقے میں ایک ریستوراں مالک اور اس کے بیٹے کو گولی مارکر زخمی کردیا تھا۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مختلف ممالک سے سفارت کاروں کے 24 رکنی وفد نے جموں وکشمیر میں حالات کا جائزہ لینے کے لئے بدھ کو مرکز کے زیر انتظام ریاست کا دورہ کیا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 19, 2021 03:16 PM IST