ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : سوپور میں نامعلوم بندوق برداروں کی اندھادھند فائرنگ ، دو پولیس جوان شہید ، دو عام شہری بھی جاں بحق

Jammu and Kashmir News : قصبہ سوپور کے مین چوک پر ہفتہ کے روز نامعلوم بندوق برداروں نے سیکورٹی فورسز کی ایک ناکہ پارٹی پر اندھادھند فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور دو عام شہری جاں بحق ہوگئے۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : سوپور میں نامعلوم بندوق برداروں کی اندھادھند فائرنگ ، دو پولیس جوان شہید ، دو عام شہری بھی جاں بحق
جموں و کشمیر : سوپور میں نامعلوم بندوق برداروں کی اندھادھند فائرنگ ، دو پولیس جوان شہید ، دو عام شہری بھی جاں بحق

سوپور : شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے مین چوک پر ہفتہ کے روز نامعلوم بندوق برداروں نے سیکورٹی فورسز کی ایک ناکہ پارٹی پر اندھادھند فائرنگ کی ،  جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور دو عام شہری جاں بحق ہوگئے۔ شہید پولیس اہلکاروں میں سے کانسٹیبل وسیم احمد کا تعلق نارہ بل سے ہے اور شوکت احمد کا تعلق بیروہ بڈگام کے گوری پورہ سے ہے۔ جوں ہی ان کی خبریں ان کے علاقوں میں پہنچیں ، نارہ بل اور بیروہ میں کہرام مچ گیا اس کے بعد دونوں کی لاش کے انتظار میں سڑکوں پر لوگ جمع ہوگئے ۔


بارہمولہ سے دونوں کے جسد خاکی جب ان کے آبائی گھر پہنچے تو وہاں صف ماتم بچھ گئی ۔ نارہ بل اور بیروہ میں کافی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے ۔ ہر ایک کی  آنکھ نم تھی ۔ ہر کوئی آہ وبکا کررہا تھا ۔ نارہ بل اور بیروہ میں اس دوران پولیس کے اعلی افسران بھی پہنچے  اور مہلوکین کے گھر والوں کا حوصلہ بڑھایا ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کشمیر میں یہ ظلم کی داستان جلد ختم ہو اور یہاں امن کی فضا قائم ہو۔


ادریس نامی ایک مقامی شخص نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ یہاں قتل وغارت گری کا بازار کب رکے گا اور کب یہاں کے لوگ سکوں کی زندگی بسر کرسکیں ۔ نارہ بل کے شہید پولسں اہلکار کے رشتہ دار نے کہا کہ یہ اپنے اہل وعیال کے تنہا کمانے والے تھے ۔ ان کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ۔ وہیں بیروہ کے پولیس اہلکار بھی اپنے گھر کی کفالت کر رہے تھے۔ اس طرح دونوں گھرانے اپنے جوانوں سے محروم ہوگئے۔


سوپور میں بندوق برداروں کا حملہ سیکورٹی فورسز کیلئے اب بڑا چلینج بن گیا ہے۔ حال ہی میں ضلع پلوامہ میں ملی ٹینٹنوں نے پنڈت میونسپل چئیرمین کو ہلاک کردیا تھا۔ سوپور حملے کے بعد وادی میں سیکورٹی فورسز کو چوکس کردیا گیا۔ مختلف جگہوں پر ناکے لگائے گئے اور تلاشی کاروائیاں بھی شروع کردی گئی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 13, 2021 11:54 PM IST