உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir : پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز نے دہشت گردوں کے دو مددگاروں کو کیا گرفتار

    Jammu and Kashmir : پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز  نے دہشت گردوں کے دو مددگاروں کو کیا گرفتار

    Jammu and Kashmir : پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز نے دہشت گردوں کے دو مددگاروں کو کیا گرفتار

    Jammu and Kashmir : جموں کشمیر کے پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کی مشترکہ کاروائی میں جیش محمد نامی ممنوعہ تنظیم کے دہشت گردوں کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا ہے ، جن کے قبضے سے گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔

    • Share this:
    پلوامہ : جموں کشمیر کے پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کی مشترکہ کاروائی میں جیش محمد نامی ممنوعہ تنظیم کے دہشت گردوں کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا ہے ، جن کے قبضے سے گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ پولیس کی مخصوص اطلاع پر فوج کی 55 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کی 182 بٹالین کی مدد سے کالعدم تنظیم جیش محمد کے دہشت گردوں کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا ، جو دہشت گردوں کو پناہ گاہ ، رسد اور دیگر مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلحہ کی نقل و حمل میں ملوث تھے۔

    گرفتار دونوں افراد ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ اور ترال کے علاقوں میں دہشت گردوں کو گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد فراہم کرتے تھے اور جی ای ایم کے کمانڈروں کے ساتھ رابطے میں تھے ۔ نیز دہشت گردی کے نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کے لیے دیگر لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہے تھے ۔

    گرفتار افراد کی شناخت عمر رمضان ولد محمد رمضان وانی ساکنہ براو بنڈنہ پلوامہ اور جاوید آہ ملا ولد علی محمد ساکنہ کھیلنہ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے اور ان کے قبضے سے کالعدم تنظیم جیش محمد کا کافی مواد برآمد ہوا ہے ۔ دونوں کے خلاف پولیس تھانہ لیتر میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

    پلوامہ پولیس اور سیکورٹی فورسیز نے اس کو دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابی قرار دیا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: