உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir: کولگام انکاونٹر میں پاکستانی سمیت دو دہشت گرد ہلاک، دو پولیس اہلکار بھی تصادم میں زخمی

    جموں وکشمیر: کولگام انکاونٹر میں پاکستانی سمیت دو دہشت گرد ہلاک

    جموں وکشمیر: کولگام انکاونٹر میں پاکستانی سمیت دو دہشت گرد ہلاک

    جموں وکشمیر کے کوریل منزگام کولگام میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں ایک پاکستانی سمیت دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ اس آپریشن میں جموں و کشمیر پولیس سے وابستہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

    • Share this:
    کولگام: جموں وکشمیر کے کوریل منزگام کولگام میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں ایک پاکستانی سمیت دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ اس آپریشن میں جموں و کشمیر پولیس سے وابستہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسزکو بعد دوپہر کوریل منزگام کولگام میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد یہاں محاصرہ کیا گیا جبکہ مقامی باغ میں موجود دہشت گردوں نے فورسیز پر فائرنگ شروع کی۔

    تصادم کے دوران چاچا نامی ایک پاکستانی دہشت گرد ہلاک ہوا جبکہ ایک ہائی بریڈ دہشت گرد بھی جھڑپ میں مارا گیا۔ آئی جی کشمیر نے ایک ٹوئٹ میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ جھڑپ میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔  مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے جبکہ فورسیز نے علاقے کا محاصرہ بڑھا دیا ہے۔

    سیکورٹی فورسزکو بعد دوپہر کوریل منزگام کولگام میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد یہاں محاصرہ کیا گیا جبکہ مقامی باغ میں موجود دہشت گردوں نے فورسیز پر فائرنگ شروع کی۔
    سیکورٹی فورسزکو بعد دوپہر کوریل منزگام کولگام میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد یہاں محاصرہ کیا گیا جبکہ مقامی باغ میں موجود دہشت گردوں نے فورسیز پر فائرنگ شروع کی۔


    یہ بھی پڑھیں۔

    وزیر اعظم بنتے ہی شہباز شریف نے الاپا کشمیر راگ، کہا- ہندوستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن...

    آئی جی کشمیر نے بتایا ہے کہ یہ وہی دہشت گرد ہیں جو کہ حالیہ دنوں دمحال ہانجی پورہ میں محاصرہ توڑ کر بھاگ گئے تھے۔ اس آپریشن میں فوج، سی آر پی ایف اور کولگام پولیس نے حصہ لیا۔ اس سے قبل بھی ضلع کولگام میں کئ انکاونٹر انجام دیئے گئے جبکہ سیکورٹی فورسز نے کئی کامیاب آپریشن انجام دیئے۔

    وادی میں دراندازی کے واقعات کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی فورسز چاکنا ہے اور ہر محاذ پر دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ کولگام پولیس نے اس سے قبل کئی کامیاب آپریشن میں ایک درجن سے زائد دہشت گرد ہلاک کئے جبکہ حالیہ دنوں سرپنچ کے قتل میں ملوث کئی او جی ڈبلیوز اور دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: