ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : بڈگام میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں ایک شخص کی موت ، علاقہ میں غم کی لہر

Jammu and Kashmir : جب اسپتال سے ناصر احمد خان کی لاش اپنے آبائی گھر پہنچی تو وہاں صف ماتم بچھ گیا۔ کافی تعداد میں مرد وخواتین ان کے گھر میں جمع ہوگئے۔ یہاں ہر ایک آنکھ نم تھی ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : بڈگام میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں ایک شخص کی موت ، علاقہ میں غم کی لہر
جموں و کشمیر : بڈگام میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں ایک شخص کی موت ، علاقہ میں غم کی لہر

بڈگام : جموں و کشمیر میں وسطی ضلع بڈگام کے بجھی پورہ مازہامہ ماگام میں نامعلوم بندوق برداروں نے آج پینتیس سالہ ناصر احمد خان نامی شخص پر نزدیک سے سات سے آٹھ گولیاں چلائیں ، جس میں ناصر شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ انہیں فوراً سب ڈسٹرکٹ اسپتال ماگام پہنچایا گیا ، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ یہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔


بتایا جاتا ہے کہ بڈگام کے ماگام سے چارکلو میٹر کی مسافت پر واقع بجھی پورہ مازہامہ میں نامعلوم بندوق بردار نمودار ہوئے ، جنہوں نے ناصر احمد خان پر اس وقت گولیاں چلائیں ، جب وہ اپنے ہی گھر کے نزدیک بجلی کی ترسیلی تار کی مرمت کررہے تھے ۔ گولیاں ناصر کے سینے کے ساتھ ساتھ جسم کے دیگر اعضا میں پیوست ہوگئیں ۔ ناصر شدید زخمی ہوگئے اور انہیں فوراً اسپتال پہنچایا گیا۔


جب یہ خبر علاقہ میں پھیلی تو ہر طرف کہرام مچ گیا ۔ ادھر جب اسپتال سے ناصر احمد خان کی لاش اپنے آبائی گھر پہنچی تو وہاں صف ماتم بچھ گیا۔ کافی تعداد میں مرد وخواتین ان کے گھر میں جمع ہوگئے۔ یہاں ہر ایک آنکھ نم تھی ۔


ادھر ایسی خبریں بھی گشت کررہی تھیں کہ ناصر جموں وکشمیر پولیس میں کام کررہا تھا اور ماضی میں ایس اوجی کا رکن تھا ۔ تاہم ایس ایس پی بڈگام نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک سویلین یعنی مقامی کشمیری شہری تھا ۔

ادھر واقعہ کے بعد ہی سیکورٹی فورسز نے پورے علاقہ کا محاصرہ کیا اور تلاشی کارورائی شروع کردی ۔ بعد میں سیکورٹی فورسز نے محاصرے کا دائرہ مزید علاقوں تک بڑھا دیا ۔ نارہ بل کے کاوسہ خالصہ میں بھی سیکورٹی فورسز نے محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کاروائی شروع کی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 11, 2021 08:34 PM IST