உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : لائن آف کنٹرول پر آباد علاقے جمہگنڈ کپواڑہ میں انکاونٹر، ایک نامعلوم دہشت گرد ہلاک

    J&K News : لائن آف کنٹرول پر آباد علاقے جمہگنڈ کپواڑہ میں انکاونٹر، ایک نامعلوم دہشت گرد ہلاک

    J&K News : لائن آف کنٹرول پر آباد علاقے جمہگنڈ کپواڑہ میں انکاونٹر، ایک نامعلوم دہشت گرد ہلاک

    Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) کے کپواڑہ (Kupwara) ضلع میں لائن آف کنٹرول (LOC) کے نزدیک آباد علاقے جمہگنڈ میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شام دیر گئے انکاونٹر شروع ہوگیا ہے ۔

    • Share this:
    کپواڑہ : جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) کے کپواڑہ (Kupwara) ضلع میں لائن آف کنٹرول (LOC) کے نزدیک آباد علاقے جمہگنڈ میں فوج اور دہشت گردوں کے  درمیان شام دیر گئے انکاونٹر شروع ہوگیا ہے ۔ پولس ذرائع کے مطابق سیکورٹی فوسیز (Security Forces) کو مصدقہ اطلاح ملی تھی کہ علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت دکھی گئی ہے ، جس پر سیکورٹی فورسیز نے جنگلات میں گشت بڑھادی اور تمام جگہوں پر کڑی نگاہ رکھی گئی تھی ۔

    پولیس ذرائع کے مطابق شام دیر گئے فوج اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر شروع ہوگیا ۔ فائرنگ کے واقعہ میں ایک نامعلوم ملی ٹینٹ مارا گیا ۔ تاہم مارے گئے ملی ٹینٹ کے پہچان نہیں ہوسکی ۔ کیونکہ شام دیر گئے تک انکاونٹر میں دقتیں پیش آرہی تھیں ۔ اس علاقہ میں کافی برف باری ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے نقل و حرکت میں مشکلات پیش آرہی تھی ۔

    ادھر کپواڑہ ضلع میں تعینات پولیس سربراہ یوگل منہاس کا کہنا تھا کہ ایک نامعلوم دہشت گرد مارا گیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ شام دیر گئے تک جاری ہے اور فوج اور پولیس نے علاقے کو محاصرہ میں لے رکھا ہے ۔ تاکہ کوئی دہشت گرد بھاگنے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔ آخری اطلات ملنے تک علاقے میں تلاشی کاروائی جارہی تھی۔

    واضح رہے آج کافی عرصہ کے بعد کپواڑہ ضلع میں انکاونٹر ہوا ۔ کیونکہ پھچلے کئی سالوں سے کپواڑہ ضلع میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان کوئی بڑا انکاونٹر پیش نہیں آیا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: