ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

وزیر اعظم مودی کی اعلی سطحی میٹنگ کیلئے فاروق عبد اللہ ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو کیا گیا مدعو

PM Modi Meeting J&K Leaders: یہ میٹنگ مرکز کے ذریعہ اگست 2019 میں جموں و کشمیر کے خصوصی درجہ کو ختم کئے جانے اور اس کو مرکز کے زیر انتظام دو خطوں میں تقسیم کئے جانے کے بعد اس طرح کی پہلی میٹنگ ہے ۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی کی اعلی سطحی میٹنگ کیلئے فاروق عبد اللہ ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو کیا گیا مدعو
وزیر اعظم مودی کی اعلی سطحی میٹنگ کیلئے فاروق عبد اللہ ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو کیا گیا مدعو

سری نگر : مرکزی وزیر داخلہ نے ہفتہ کو فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت جموں و کشمیر کے 14 لیڈروں سے 24 جون کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر میٹنگ میں شامل ہونے کیلئے رابطہ کیا ہے ۔ 18 جون کو ایک افسر نے جانکاری دی تھی کہ جموں و کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو 24 جون کو وزیر اعظم مودی سے ملاقات کیلئے فون پر دعوت ملی ہے ۔ میٹنگ کیلئے جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی کے صدر سے بھی مرکزی داخلہ سکریٹری نے رابطہ کیا ہے ۔ کانگیس اعلی کمان سے گفتگو کے بعد پارٹی میٹنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کرے گی ۔


ایسا سمجھا جارہا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے سمیت سیاسی کارروائیوں کو مضبوط بنانے کی مرکز کی پہل کے تحت وزیر اعظم مودی 24 جون کو وہاں کی سبھی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کرسکتے ہیں ۔ یہ میٹنگ مرکز کے ذریعہ اگست 2019 میں جموں و کشمیر کے خصوصی درجہ کو ختم کئے جانے اور اس کو مرکز کے زیر انتظام دو خطوں میں تقسیم کئے جانے کے بعد اس طرح کی پہلی میٹنگ ہے ۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر مرکزی لیڈروں کی شرکت کا امکان ہے ۔


افسران نے بتایا کہ مرکزی قیادت نے نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ، جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے الطاف بخاری اور پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد لون سمیت 14 لیڈروں کو گفتگو کیلئے مدعو کرنے کا عمل شروع کردیا ہے ۔


محبوبہ مفتی نے جمعہ کی رات پی ٹی آئی کو بتایا تھا کہ انہیں مرکزی حکومت سے 24 جون کو میٹنگ کیلئے فون آیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے ، میں اپنی پارٹی کے اراکین سے گفتگو کرکے حتمی فیصلہ لوں گی ۔

وہیں فاروق عبداللہ نے بھی ہفتہ کو کہا کہ انہیں مرکزی حکومت کی جانب سے میٹنگ میں شامل ہونے کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔ فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی دونوں جموں و کشمیر کے وزیر اعلی کے عہدہ پر فائز رہ چکے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 19, 2021 11:47 PM IST