உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : مرکزی وزیر گری راج سنگھ کا شمالی کشمیر کے بلاک سنگھ پورہ کا دورہ ، کہی یہ بڑی بات

    جموں و کشمیر : مرکزی وزیر گری راج سنگھ کا شمالی کشمیر کے بلاک سنگھ پورہ کا دورہ ، کہی یہ بڑی بات

    جموں و کشمیر : مرکزی وزیر گری راج سنگھ کا شمالی کشمیر کے بلاک سنگھ پورہ کا دورہ ، کہی یہ بڑی بات

    Jammu and Kashmir News : گری راج سنگھ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قوم کی جامع اور پائیدار ترقی اسی صورت میں ممکن ہے جب دیہی علاقوں کو نچلی سطح پر ترقی دی جائے ۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر : دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے شمالی کشمیر کے بلاک سنگھ پورہ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے سنگھ پورہ پٹن میں جموں وکشمیر رورل لائیولی ہوڈ مشن اور امید اسکیم کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سماجی و معاشی ترقی میں خواتین کا نمایاں کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو مختلف فریم ورک میں نئی ​​بلندیوں کو چھوتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے ۔ گری راج سنگھ نے کہا کہ خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اور مناسب اور صحیح پلیٹ فارم دینے کی ضرورت ہے ، جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں ۔

    گری راج سنگھ نے مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کو ان کی سالگرہ پر خراج تحسین پیش کیا ۔ گری راج سنگھ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قوم کی جامع اور پائیدار ترقی اسی صورت میں ممکن ہے جب دیہی علاقوں کو نچلی سطح پر ترقی دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں موجودہ حکومت دیہاتوں کو زیادہ مالی طور پر مستحکم اور جمہوری قدروں کے تحت بااختیار بنانے کی بہت خواہش مند ہے ۔

    گری راج سنگھ نے مرکزی حکومت کے خصوصی عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے حصہ کے طور پر اس علاقہ کا دورہ کیا ، جس کا مقصد زمینی سطح پر عوامی آراء کا جائزہ لینا ہے ۔ پنچایتی نمائندوں کو دیہی ترقی کا حقیقی نمائندے قرار دیتے ہوئے انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ مثبت اور پائیدار کردار ادا کریں ۔ تاکہ نچلی سطح پر جامع اور مضبوط ترقی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ مرکزی وزیر نے یقین دلایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے انہیں مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا ۔

    ڈی ڈی سی کی چیئرپرسن بارہمولہ سفینہ بیگ نے آؤٹ ریچ پروگرام کے انعقاد پر مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی بنیادی شکایات کا ازالہ کریں ۔ تاکہ عام لوگوں کی خواہشات کو پورا کیا جا سکے ۔ انہوں نے مختلف مسائل اور مطالبات کو بھی اجاگر کیا ، جن کی عوامی اہمیت ہے اور ان پر ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کرنے کی تاکید کی گئی ۔

    مشن ڈائریکٹر JKRLM-UMEED ڈاکٹر سید سہرش اصغر نے ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دی ، جس میں انہوں نے مختلف سماجی و اقتصادی مداخلتوں کے ذریعہ حاصل ہونے والی پیش رفت اور کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے جے کے آر ایل ایم اور دیگر متعلقہ پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ بھی پیش کیا ۔ وزیر نے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار اور دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں 664.72 لاکھ روپے مالیت کے کئی کمیونٹی اثاثوں کا ای افتتاح کیا ۔

    اس موقع پر ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کشمیر طارق احمد زرگر ، ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بھٹ ، ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی چیئرپرسن ، پی آر آئی ، ڈسٹرکٹ اور سیکٹرل افسران سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: