உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یو ٹی کے شہروں اور قصبوں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جائے: ڈاکٹر ارون کمار مہتا

     ارون کمار مہتا نے کہا کہ ڈپٹی کمشنروں کی سفارشات پر ہی ہر قصبے میں  مناسب تعداد میں سزٹنگ افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔

    ارون کمار مہتا نے کہا کہ ڈپٹی کمشنروں کی سفارشات پر ہی ہر قصبے میں مناسب تعداد میں سزٹنگ افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔

    ارون کمار مہتا نے کہا کہ ڈپٹی کمشنروں کی سفارشات پر ہی ہر قصبے میں مناسب تعداد میں سزٹنگ افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      رمیش امباردار:
      جموں و کشمیر یو ٹی کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے بلدیاتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے شہروں اور قصبوں کے ترقیاتی پروجیکٹوں کو خود تعین کریں۔ سیول سیکریٹریٹ جموں میں شہروں اور قصبوں کی ترقی سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے  اربن لوکل باڈیز پرزور دیا کہ وہ اپنے لئے یہ فیصلہ کریں کہ وہ میرا شہر میرا فخر  کے دوسرے مرحلے  کے دوران کیا پانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ  شہری آوئٹ ریچ کے آنے والے پروگرام میں اسی جوش و جذبے کےساتھ کام کریں جیسا کہ انہوں نے بیک ٹو ولیج کے حالیہ پروگراموں میں کیا۔

      چیف سیکریٹری نے افسران سے یہ بھی کہا کہ وہ مسلسل عوام سے رابطہ بنائے رکھیں۔ میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ بیک ٹو ولیج کے طرز پر ہی My town my pride کے لئے بھی پربھاریوں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ یو ٹی کے شہروں اور قصبوں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جائے۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ یہ حدف حاصل کرنے کے لئے عوام کی شراکت داری بے حد ضروری ہے اور کاموں کی عمل آوری میں عوامی مشورے ملحوظ رکھے جائیں گے۔

      آفتاب نے شردھا کا چہرہ جلایا، جسم کے کئے ٹکڑے، انٹرنیٹ سے سیکھا لاش کو ٹھکانےلگانے کاطریقہ

      بھوپال کے چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کی تیاریاں مکمل، درس قران سے ہوگا آغاز

      ارون کمار مہتا نے کہا کہ ڈپٹی کمشنروں کی سفارشات پر ہی ہر قصبے میں  مناسب تعداد میں سزٹنگ افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس آئوٹ ریچ پروگرام کا مقصد لوگوں سے رابطہ قائیم کرکے  انکا نقطہ نظر جاننا ہے  تاکہ انکی امنگوں اور ضروریات کے مطابق ہی مختلف کام انجام دئے جاسکیں۔

      مہتا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لوگو ں کومختلف بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ ڈاکٹر مہتا نے کہا کہ اس پروگرام کے تکمیل کے بعد سٹی پلان مرتب کئے جانے چاہئیں تاکہ پلان کے مطابق شہروں اور قصبوں کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے اور ان کاموں کا براہ راست فایدہ عوام کو پہنچے۔میٹنگ میں کئی اعلی افسران نے شرکت کرکے  چیف سیکریٹری کو اس پروگرام کے حوالے سے اپنے اپنے مشورے پیش کئے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: