جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بلا خلل ٹریفک کی نقل و حمل کو یقینی بنانے ارون کمار مہتا نے دی ہدایات

 انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایات دیں کہ وہ مزید نفری کو شاہراہ پر تعینات کرکے اس بات کو یقینی بنائیں کہ کہیں جام نہ لگ جائے اور مسافر زیادہ سے زیادہ چھ یا سات گھنٹوں میں جموں اور سرینگر کے درمیان سفر مکمل کر سکیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir, India
  • Share this:
    جموں و کشمیر یو ٹی کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بلا خلل ٹریفک کی نقل و حمل کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔ ٹریفک اور دیگر متعلقہ محکموں اور اس شاہراہ کو کشادہ کرنے والی تعمیراتی ایجنسیوں کے نمائندوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ ایک میٹنگ میں چیف سیکریٹری نے شاہراہ کے ان مقامات کی فوری تجدید و مرمت کے احکامات جاری کئے جو حالیہ بارشوں کے دوران متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایات دیں کہ وہ مزید نفری کو شاہراہ پر تعینات کرکے اس بات کو یقینی بنائیں کہ کہیں جام نہ لگ جائے اور مسافر زیادہ سے زیادہ چھ یا سات گھنٹوں میں جموں اور سرینگر کے درمیان سفر مکمل کر سکیں۔

    چیف سیکریٹری نے زیر تعمیر پینتھال ٹنل کے کام میں تیزی لاکر اسے پندرہ مارچ تک ٹریفک کے لئے کھول دینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے شاہراہ کے اس خطرناک حصے پر مسافرروں کو سفر آسان بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے رامبن اور بانہال بازاروں کے باہر سے تعمیر کئے جارہے فلائی اوور بائی پاس سٹکوں کے تعمیری کام میں بھی سرعت لاکر ان سیکشنوں کو پندرہ اپریل تک آمد و رفت کے قابل بنانے کی تعمیراتی ایجنسیوں کو ہدایات جاری کیں۔

    چیف سیکریٹری نے شاہراہ کے ان مقامات پر جلد سے جلد بلیک ٹاپنگ کرنے کو بھی کہا جہاں حالیہ بارشوں سے سڑک خراب ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے مہاڑ رامبان سڑک کے سیکشن کی کشادگی میں تیزی لانے کی بھی ہدایات جاری کیں ۔ واضح رہے وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے ملانے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ کوفور لین شاہراہ میں تبدیل کرنے کا کام شدو مد سے جاری ہے اور تعمیراتی کام کی وجہ سے یہ شاہراہ بار بار آمد و رفت کے لئے بند ہورہی ہے ایسا موسم کی خرابی کی وجہ سے ہورہا ہے کیونکہ شاہراہ کی کشادگی کے لئے پہاڑوں کی کٹائی کے دوران موسمی حالات بدلنے سےپسیاں شاہراہ پر گرآتی ہیں جس وجہ سے مسافروں کا اس شاہراہ پر سفر کرنا نہایت ہی دشوار بن گیا ہے۔

    (رمیش امباردار)
    Published by:Sana Naeem
    First published: