உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے یوٹی کو منشیات سے پاک بنانے کی کوششوں میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا

      جموں میں تھرڈ یو ٹی لیول نکارڈ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مہتا نے افسران پر زور دیا کہ وہ منشیات کی لت میں پڑے نوجوانوں کو بچانے کے لئے کام کریں کیونکہ یہ ہما رے نوجوانوں کی زندگی کو بربار کرنے کا باعث بن رہا ہے۔

    جموں میں تھرڈ یو ٹی لیول نکارڈ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مہتا نے افسران پر زور دیا کہ وہ منشیات کی لت میں پڑے نوجوانوں کو بچانے کے لئے کام کریں کیونکہ یہ ہما رے نوجوانوں کی زندگی کو بربار کرنے کا باعث بن رہا ہے۔

    جموں میں تھرڈ یو ٹی لیول نکارڈ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مہتا نے افسران پر زور دیا کہ وہ منشیات کی لت میں پڑے نوجوانوں کو بچانے کے لئے کام کریں کیونکہ یہ ہما رے نوجوانوں کی زندگی کو بربار کرنے کا باعث بن رہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      رمیش امباردار:
      جموں و کشمیر یو ٹی کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے یو ٹی کو منشیات سے پاک بنانے کی کوششوں میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ جموں میں تھرڈ یو ٹی لیول نکارڈ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مہتا نے افسران پر زور دیا کہ وہ منشیات کی لت میں پڑے نوجوانوں کو بچانے کے لئے کام کریں کیونکہ یہ ہما رے نوجوانوں کی زندگی کو بربار کرنے کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی بدت پر قابو پانے کے لئے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری محکموں کو اپنا رول ادا کرنا ہوگا تاکہ ہم اپنی نوجوان پود کو اس سے بچانے میں کامیاب ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار اس لت میں پڑے لوگوں کے ساتھ نرم ہے تاہم اسکا کاروبار کرنے والے افراد کے تئیں سرکار کا رویہ سخت ہونا چاہئیے۔ انہوں نےکہا کہ منشیات کے عادی نوجوانوں کے ساتھ نرمی سے پیش آکر انہیں اسے چھٹکارا پانے میں مدد کرنا سرکار کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ چیف سیکریٹری نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دیں کہ وہ 14416 ہیلپ لائین نمبر کو لوگوں میں عام کریں تاکہ لوگ ضرورت پڑنے پر رابطہ کر سکیں۔

      انہوں نے پولیس سے تاکید کی کہ وہ دیہی ترقیات محکمے اور سماجی بہبود محکمے کے ساتھ قریبی تال میل سے اس بدت کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کوششوں میں تیزی لائے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سطح کے عوامی نمائیدے اس ضمن میں کافی اہم رول نبھا رہے ہیں۔ اور ان نمائندوں نے نشہ مکت بھارت کے حالیہ ابھیان کے دوران اس سلسلے میں کافی کام کیا ۔ ڈاکٹر مہتا نے پولیس انتظامیہ سے کہا کہ وہ تعلیمی اداروں کے گرد و نواح میں چوکسی بڑھائیں اور درگس بیچنے والوں کی حرکات پر نظر رکھیں۔ انہوں نے ادویات فروشوں پر بھی کڑی نگاہ رکھنے کے لئے کہا۔ انہوں نے پولیس سے کہا کہ وہ ڈرگس کے خلاف اپنی مہم میں تیزی لاکر اسے پائے تکمیل تک پہنچائے۔

      انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بھی منشیات ظبط کی جاتی ہوں انہیں عوام کے سامنے تباہ کیا جانا چاہئے اور اسطرح کے اقدام سے عوام میں بیداری پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ اکتوبر دو ہزار بائیس تک جموں خطے میں 596 اورمکشمیر صوبےمیں 785 کیس درج کرکے دوہزار پچاسی درگ پیڈلرس کو گرفتار کیا گیا ہے۔

       

      شعیب ملک نے ہندوستان کو بتایا پسندیدہ تو وقار یونس نے اڑایا مذاق، کہہ ڈالی یہ بڑی بات

      بارہمولہ کے کنزر میں چوروں کے گروہ کا پردہ فاش، دو چور گرفتار، لاکھوں کا مال برآمد

      واضح رہے جموں و کشمیر انتظامیہ نے یو ٹی کو منشیات سے پاک کرنے کی ایک مربوط مہم شروع کر رکھی ہے اور اس سلسلے میں مختلف محکمے لوگوں کے ساتھ قریبی تال میل رکھکر اس بدت کو قابو کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ پاکستان سرحد پار سے جموں و کشمیر میں منشیات بیجنےکی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور حفاظتی عملہ پاکستان کے ان ناپاک عزائیم کو خاک میں ملا رہا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: