உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وادی کشمیر میں نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرنے میں فوج بھی پیش پیش

    وادی کشمیر میں نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرنے میں فوج بھی پیش پیش

    وادی کشمیر میں نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرنے میں فوج بھی پیش پیش

    Jammu and Kashmir News : فوج کی اٹھارہ آر آر نے پہاڑی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں اسپورٹس میں پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے اس طرح کا ٹورنامنٹ منعقد کیا ۔ ٹورنامنٹ میں وادی بھر سے پندرہ ٹیموں نے حصہ لیا ۔

    • Share this:
    گلمرگ : وادی کشمیر میں نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرنے اور انہیں بہتر پلیٹ فارم کرنے میں فوج بھی پیش پیش ہے ۔ وادی کشمیر میں فوج سدبھاونا اور دیگر اسکیموں کے تحت مختلف طرح کے اسپورٹس پروگرام منعقد کرتی ہے ۔ اتنا ہی نہیں بلکہ ہر میدان میں بچوں کو اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے موقع فراہم کرتی ہے ۔ اسی کڑی کے تحت دنیا بھر میں مشہور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں فوج کی پیر پنچال بریگیڈ ڈگر ڈویژن کے اٹھارہ آر آر ہمت بٹالین کی جانب سے گلمرگ کے سرحدی علاقہ بوٹا پتھری میں مختلف طرح کے اسپورٹس پروگرام منعقد کئے گئے ، جن میں روڈ ریس، سائیکل ریس اور والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیاگیا ۔ یہ والی بال ٹورنامنٹ آج اختتام پذیر ہوا ۔ اس ٹورنامنٹ میں کپواڑہ، بارہمولہ اور وادی کے دیگر اضلاع کے پہاڑی اور گجر بکروال نوجوانوں نے حصہ لیا ۔

    فوج کی اٹھارہ آر آر نے پہاڑی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں اسپورٹس میں پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے اس طرح کا ٹورنامنٹ منعقد کیا ۔ ٹورنامنٹ میں وادی بھر سے پندرہ ٹیموں نے حصہ لیا ۔ فائنل میچ کپواڑہ اور وار پورہ کنزر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ، جس میں کپواڑہ کی ٹیم نے جیت درج کی ۔ اختتامی تقریب پر جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا ۔ تقریب میں فوج کی اٹھارہ آر آر کے افسران بھی موجود تھے ۔ میچ دیکھنے کےلئے کافی تعداد میں شائقین بھی آئے ہوئے تھے ۔

    کپواڑہ سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کیلئے خوشی کا مقام ہے کہ انہیں گلمرگ جیسی مشہور جگہ پر فوج کی طرف سے کھیلنے کا موقع ملا ۔ نظیر نامی ایک کھلاڑی نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ ان کا مقابلہ قومی سطح کی ٹیم کے ساتھ ہوا ، جس میں انہوں نے جیت بھی درج کی ۔ انہوں نے کہا کہ فوج انہیں وقتاً فوقتاً کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں پیش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔ بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے نثار احمد نامی ایک کھلاڑی نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج تک انہوں نے زیادہ تر فوج کی جانب سے ہی مقابلے کھیلے ہیں ، جن کی بدولت ہی وہ آگے بڑھے ہیں ۔

    گزشتہ روز مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار نے بھی گلمرگ کے بوٹا پتھری کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے زور دیا کہ کشمیر میں کھیل کود کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے ۔ جیسا کہ وزیراعظم مودی کے فٹ انڈیا نعرہ کو شرمندہ تعبیر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بوٹا پتھری میں کھیل کود کے مقابلے پر خوشی کا اظہار کیا ۔

    وزیر نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی انتہائی اہم ہے ، جس کے لئے بھی مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔ گلمرگ میں نوجوانوں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جگہ جگہ کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا جانا چاہئے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: