اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وقف جائیداد پر کئی خود غرض لوگوں نے غیر قانونی قبضہ کیا ہے: درخشاں اندرابی

      مینڈھر پونچھ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے درخشاں اندرابی نے کہا کہ وقف جائیداد کی بندر بانٹ کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا اور غیر قانونی طور قبضے میں لی گئی ساری زمین بحال کی جائے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی کا کہنا ہے کہ وقف جائیداد پر کئی خود غرض لوگوں نے غیر قانونی قبضہ کیا ہے اور ایسے سارے قبضوں کو بہت جلد چھڑایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں موجود وقف زمینوں پر گزشتہ برسوں میں ناجائز قبضے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب وقت آیا ہے کہ وقف کی جائیداد کو غیر قانونی قبضے سے چھڑا کر اسے وقف کے سپرد کیا جائے۔ مینڈھر پونچھ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے درخشاں اندرابی نے کہا کہ وقف جائیداد کی بندر بانٹ کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا اور غیر قانونی طور قبضے میں لی گئی ساری زمین بحال کی جائے گی۔

      انہوں نے الزام لگایا کہ جموں و کشمیر کے سابق حُکمرانوں نے وقف جائیداد کی بندر بانٹ کی ہے اور بہت ساری زمین پر قبضے جمائے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات واضح کرنا چاہتی ہے کہ ایسے سیاستدانوں کا یوم حساب آگیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وقف جائیداد پر جس کسی نے بھی قبضہ کیا ہے اسے ضرور چھڑاا یا جائے گا۔ درخشاں اندرابی نے کہا کہ وقف ہمارے پاس امانت ہے اور کسی کو بھی اسکی خیانت کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

      انہوں نے وقف جائیداد پر ناجائیز قبضہ کرنے والوں سے کہا کہ وہ خود اس جائیداد کو وقف کے حوالے کریں اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو وقف بورڈ اس تمام جائیداد کو خود ہی ایسے قبضوں سے ہٹانے کے لئے کاروائی عمل میں لائے گا۔ واضح رہے جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ نے پہلے ہی جموں و کشمیر میں سرکاری زمینوں کو ناجائیز قبضے سے ہٹانے کی ایک جامع مہم شروع کر رکھی ہے اور اب وقف بورڈ بھی اپنی زمینوں کو ایسے قبضوں سے نکالنے کے لئے اقدامات شروع کر رہا ہے۔

      رپورٹ: رمیش امباردار،
      Published by:Sana Naeem
      First published: