ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جنوبی کشمیر کا مہشور صحت افزا مقام وستورون سرکار کی عدم توجہی کا شکار

لاک ڈاون کے چلتے اگرچہ وادی کشمیرمیں صحت افزا مقامات پر سیر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ تاہم اب وادی کے اکثر علاقوں کے لوگ اسی جگہ پر سیر اور ٹریکینگ کرنے کے لئے آتے ہیں ۔

  • Share this:
جنوبی کشمیر کا مہشور صحت افزا مقام وستورون سرکار کی عدم توجہی کا شکار
جنوبی کشمیر کا مہشور صحت افزا مقام وستورون سرکار کی عدم توجہی کا شکار

لاک ڈاون کے چلتے اگرچہ وادی کشمیرمیں صحت افزا مقامات پر سیر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ تاہم اب وادی کے اکثر علاقوں کے لوگ اسی جگہ پر سیر اور ٹریکینگ  کرنے کے لئے آتے ہیں ۔ وستورون ٹاپ پر پہچنے کے لئے وہاب صاحب کھریو سے سات کلومیٹر ٹرینکینگ کرنی پڑتی ہے اور پستنہ ترال سے تقریباً پانچ کلو میٹر سفر طے کرنا پڑتا ہے ۔


مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ محکمہ آر اینڈ بی نے پستونا ترال سے اس صحت افزا مقام تک رابطہ سڑک تعمیر کرنے کا کام شروع کیا تھا ۔ تاہم  صرف دو کلومیٹر تعمیر کرنے کے بعد ہی اس کا کام روک دیا گیا ، جس پر مقامی آبادی نے محکمہ کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس صحت افزا مقام تک رابطہ سڑک تعمیر ہوگی تو یہاں ملکی اور غیر ملکی سیاح بھی آسکتے ہیں ۔  سیر پر آئے ہوئے کچھ لوگوں نے نیوز 18 اردو کو  بتایا کہ یہ جگہ ٹریکینگ اور سیر کیلئے بہت اچھی جگہ لیکن سڑک نہ ہونے کی وجہ سے اس علاقہ تک پہنچنے میں مشکلات درپیش آتی ہیں ۔


وہیں اس پہاڑ میں مختلف قسم کی نایاب جڑی بوٹیاں پائی جارہی ہیں اور پرانے زمانہ کے درخت بھوج پتر بھی اس جنگل میں موجود ہے ، جس کو قدیم زمانے کے لوگ کاغذ کے بدلے استعمال کرتے تھے ۔ وستورن کے دامن میں مہشور صوفی شاعر وہاب صاحب کھار کی زیارت شریف واقعہ ہے ، جہاں پر وادی اور بیرونی ریاستوں سے ہر مذہب کے لوگ حاضری دینے کیلئے آتے ہیں ۔


کچھ بزگ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہاب صاحب اسی وستورون کے راستے اپنے مرشد سے ملنے کیلئے ترال جاتے تھے اور کئی اشعار میں انہوں نے اس پہاڑی کی خوبصورتی بھی بیان کی ہے ۔ لوگوں نے اب سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جگہ کو سیاحتی نقشے پر لایا جائے ۔ تاکہ علاقہ میں روزگار کے وسائل پیدا ہوسکیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 20, 2020 10:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading