உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : موسم سرما میں جنگلی جانوروں کا انسانی آبادی والے علاقوں کی جانب رخ باعث تشویش

    جموں و کشمیر : موسم سرما میں جنگلی جانوروں کا انسانی آبادی والے علاقوں کی جانب رخ باعث تشویش

    جموں و کشمیر : موسم سرما میں جنگلی جانوروں کا انسانی آبادی والے علاقوں کی جانب رخ باعث تشویش

    Jammu and Kashmir News : موسم سرما کے آتے ہی کشمیر میں جنگلی جانوروں نے انسانی بستیوں کی جانب رخ کرنا شروع کر دیا ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف انسانی جانوں کے زیاں کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے بلکہ جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے بھی لوگ پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

    • Share this:
    جموں کشمیر:  موسم سرما کے آتے ہی کشمیر میں جنگلی جانوروں نے انسانی بستیوں کی جانب رخ کرنا شروع کر دیا ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف انسانی جانوں کے زیاں کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے بلکہ جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے بھی لوگ پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے عیش مقام علاقے میں ریچھوں نے دوران شب ایک گئو خانے پر حملہ کر کے کئی مویشیوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک گائے کو ریچھوں نے زخمی کر دیا۔ لوگوں کے مطابق یہ مویشی ایک مقامی شخص عبدالمجید بالا کے تھے اور شدید سردی کی وجہ سے ان مویشیوں کو گئو خانے میں رکھا گیا تھا۔

    لوگوں کے مطابق رات کی تاریکی میں لگ بھگ 3 ریچھ گاؤں میں داخل ہو گئے اور مویشیوں پر حملہ کرکے انہیں ہلاک کر دیا۔ لوگوں کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے اس علاقے میں ریچھوں کے نمودار ہونے کی وجہ سے خوف و دہشت کا ماحول طاری ہو گیا ہے۔ جبکہ کئی بار اس حوالے سے وائلڈ لایف محکمہ کو مطلع کر دیا گیا ۔ تاہم ریچھوں کو پکڑنے یا پھر انہیں قابو میں کرنے کی غرض سے محکمہ کی جانب سے تاحال کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

    عبدالمجید بالا کا کہنا ہے کہ رات کے دوران یا پھر شام کے اندھیرے میں لوگوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے ۔ جبکہ اسٹریٹ لائٹس کے ناکارہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ زیارت سخی زین الدین ولی (رح) کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ محمد یعقوب گڈیال کا نے ایل جی انتطامیہ اور ڈی سی اننت ناگ سے اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

    وہیں گڈیال نے علاقے میں بجلی میٹروں کے نصب ہونے کے بعد بے کار اسٹریٹ لائٹس کو دوبارہ چالو کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ تاکہ رات کے اوقات میں عام لوگوں اور زائرین کی نقل و حمل کو محفوظ بنایا جا سکے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: