உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kasmir : گلمرگ میں محکمہ سیاحت کی جانب سےونٹر کارنول جاری

    Jammu and Kasmir : گلمرگ میں محکمہ سیاحت کی جانب سےونٹر کارنول جاری

    Jammu and Kasmir : گلمرگ میں محکمہ سیاحت کی جانب سےونٹر کارنول جاری

    Jammu and Kashmir News : دنیا بھر میں مشہور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ (Gulmarg) میں محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری ہفتہ بھر ونٹر کارنول میں مختلف ثقافتی و تمدنی پروگرام پیش کئے جارہے ہیں۔ کافی تعداد میں ہر روز مقامی سیلانیوں کے ساتھ ساتھ سیاح اس کارنول کا حصہ بن کر خوب لطف اندوز ہورہے ہیں ۔

    • Share this:
    گلمرگ : دنیا بھر میں مشہور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ (Gulmarg) میں محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری ہفتہ بھر  ونٹر کارنول میں مختلف ثقافتی و تمدنی پروگرام پیش کئے جارہے ہیں۔ کافی تعداد میں ہر روز مقامی سیلانیوں کے ساتھ ساتھ سیاح اس کارنول کا حصہ بن کر خوب لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ سیاحوں کی تفریح کے لیے وادی کشمیر (Kashmir Valley)  کے مشہور مختلف فنکار سماع باندھ کر سیاح اور مقامی سیلانیوں کو خوب محظوظ کرتے ہیں۔ اس ونٹر کارنول (Winter Carnival) میں فنکار رات دیر تک اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ گلمرگ میں منفی درجہ حرارت کے بیچ سیاح کافی جوش وجذبے کے ساتھ کارنول میں موجود رہتے ہیں۔

    نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورزم گلمرگ جاوید الرحمان نے کہا کہ محکمہ کی کوشش ہے کہ سیاحت کو زیادہ سے زیادہ فروغ ملے اور زیادہ سے زیادہ سیاح کشمیر کے ساتھ ساتھ گلمرگ آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے محکمہ نے گلمرگ کے ہوٹلئیر سے بھی کہا کہ ان کے پاس آنے والے سیاحوں کے لئے اس ونٹر کارنول میں اوپن دعوت ہیں وہ آئیں اس کارنول کا حصہ بنیں۔ جاوید الرحمان نے مزید کہا کہ نئے سال کی آمد کے سلسلے میں ان کی تیاریاں مکمل ہیں اس کے ساتھ نئے سال کا جشن منانے کے لئے بھی سیاح گلمرگ پہنچ رہے ہیں۔

    سیاحوں نے محکمہ سیاحت اور جے کے ٹی ڈی سی کے انتظامات کی کافی سراہنا کی۔ ممبئی ، کولکتہ، لکھنو، راجستھان اور گجرات سے آئے ہوئے کئی سیاحوں نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گلمرگ میں آکر انہیں محکمہ سیاحت کی جانب سے منعقد کئے گئے ونٹر کارنول میں حصہ لینے سے کافی خوشی ہوئی۔ سنتوش کمار نامی ایک سیاح نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں آکر یہ محسوس نہیں ہوا کہ وہ گھر سے دور ہیں بلکہ انہیں یہاں کے لوگوں کا پیار ملا، یہاں ہر ایک ہنس مکھ نظر آتا ہے۔ سارے لوگ مددگار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ سیاحت نے ان کے لئے اچھا کیا کہ ونٹر کارنول کا انعقاد کیا جس میں سیاحوں کی تفریح ہورہی ہے۔

    دہلی سے آئے ہوئے ایک شادی شدہ جوڑے نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شادی کے دو سال بعد کشمیر آنے کا موقع ملا ، کیونکہ ان کی شادی جب ہوئی تو اس کے بعد ہی کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوا تھا ، جس کے باعث وہ گھر سے باہر نہیں جاپائے۔ آج جب وہ گلمرگ پہنچے تو وہ اپنے آپ کو خوش قسمت پاتے ہیں۔ انہوں نے کشمیر کو جنت سے تعبیر کیا۔ انہوں نے لوگوں کو کشمیر آنے کو کہا ۔

    واضح رہے کہ گلمرگ میں یہ ونٹر کارنول یکم  جنوری دوہزار بائیس تک جاری رہے گا۔ اس کارنول میں مختلف سرمائی کھیلوں کا بھی انعقاد ہوگا ۔

    قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: