உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: ’یٰسین ملک نے کیا تھا میرا اغوا‘: عدالت میں مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید نے کی شناخت

    Yasin Malik News: ممنوعہ تنظیم جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یٰسین ملک اس معاملے میں ایک ملزم ہے۔ اسے حال ہی میں دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق ایک معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید 1989 کے اپنے اغوا سے متعلق معاملے میں جمعہ کے روز سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ اس دوران انہوں نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) سربراہ یٰسین ملک اور تین دیگر کی شناخت اپنے اغوا کاروں کے طور پر کی۔ افسران نے یہ جانکاری دی۔

      یہ پہلی بار تھا، جب روبیہ سعید کو معاملے میں عدالت میں پیش ہونے کے لئے کہا گیا تھا۔ اغوا کاروں نے انہیں پانچ دہشت گردوں کی رہائی کے بدلے آزاد کیا تھا۔ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے تمل ناڈوں میں رہنے والی روبیہ سعید کو استغاثہ فریق کے گواہ کے طور پر فہرست میں شامل کیا ہے۔ 1990 کی دہائی میں اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپی گئی تھی۔

      ممنوعہ تنظیم جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یٰسین ملک اس معاملے میں ایک ملزم ہے۔ اسے حال ہی میں دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق ایک معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: