جموں و کشمیر : حزب المجاہدین کے چیف کمانڈر کو سیکورٹی فورسیز نے مار گرایا ، ایک دیگر گرفتار
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے بتایا کہ رنگریٹ میں ہونے والے مختصر مسلح تصادم کے دوران حزب کمانڈر سیف اللہ میر کو مارگرایا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کے ایک اعانت کار کو زندہ پکڑا گیا ہے ۔ انہوں نے حزب المجاہدین کے چیف کمانڈر کی ہلاکت کو سکیورٹی فورسز کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 01, 2020 05:39 PM IST

جموں و کشمیر : حزب المجاہدین کے چیف کمانڈر کو سیکورٹی فورسیز نے مار گرایا ، ایک دیگر گرفتار
جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ رنگریٹ میں اتوار کو ہونے والے ایک تصادم میں ایک دہشت گرد کو مار گرایا گیا ہے ۔ مارے گئے دہشت گرد کی شناخت حزب المجاہدین کے آپریشنل چیف کمانڈر سیف اللہ میر عرف غازی حیدر عرف ڈاکٹر سیف کے طور پر ہوئی ہے ۔ تصادم کے دوران دہشت گردوں کے ایک اعانت کار کو بھی زندہ پکڑا گیا ہے ۔
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے بتایا کہ رنگریٹ میں ہونے والے مختصر مسلح تصادم کے دوران حزب کمانڈر سیف اللہ میر کو مارگرایا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کے ایک اعانت کار کو زندہ پکڑا گیا ہے ۔ انہوں نے حزب المجاہدین کے چیف کمانڈر کی ہلاکت کو سکیورٹی فورسز کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیا ہے ۔
Dr Saifullah who was number one commander of Hizbul Mujahideen has been killed in the encounter. It was a very successful operation: Jammu and Kashmir DGP Dilbag Singh https://t.co/a6ycuuyXdh pic.twitter.com/6BX3yCvHSE
— ANI (@ANI) November 1, 2020
سیکورٹی ایجنسیوں کو طویل عرصہ سے تھی تلاش
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ علاقہ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے ان پر گولہ باری شروع کردی تھی ۔ جوابی کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسیز نے ایک دہشت گرد کو مار گرایا اور ایک دیگر کو زندہ گرفتار کیا ۔ افسران کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں کو کئی دہشت گردانہ معاملات میں سیف اللہ کی تلاش تھی ۔ انہوں نے جانکاری دی کہ ٹھکانے سے ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔
نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔