ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : راجوری سے بی ایس ایف کے دو کانسٹیبل لاپتہ ، بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع

بی ایس ایف افسران کی ہدایت پر پہلے تو ساتھی جوانوں نے دونوں کو تلاش کرنے کی پوری کوشش کی ، لیکن جب دونوں کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چلا تو پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی گئی ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : راجوری سے بی ایس ایف کے دو کانسٹیبل لاپتہ ، بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع
جموں و کشمیر : راجوری سے بی ایس ایف کے دو کانسٹیبل لاپتہ ، بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع

جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے سندر بنی علاقے میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دو اہلکار لاپتہ ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع راجوری کے سندر بنی علاقے میں قائم بی ایس ایف کیمپ میں تعینات دو اہلکار جمعرات کی شام کو لاپتہ ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں سندر بنی پولیس اسٹیشن میں دونوں اہلکاروں کے لاپتہ ہونے سے متعلق رپورٹ درج کی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں اہلکاروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی گئی ہے تاہم فی الوقت ان کا کوئی سراغ نہیں مل گیا ہے۔


پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق بی ایس ایف کے یہ دونوں کانسٹیبل جنرل ڈیوٹی کٹیگری کے تحت سندربنی میں واقع بی ایس ایف کیمپ میں تعینات تھے ۔ جب دیر شام تک یہ دونوں کانسٹیبل کیمپ میں واپس نہیں لوٹے تو کیمپ میں گہماگہمی شروع ہوگئی ۔


بی ایس ایف افسران کی ہدایت پر پہلے تو ساتھی جوانوں نے دونوں کو تلاش کرنے کی پوری کوشش کی ، لیکن جب دونوں کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چلا تو پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی گئی ۔


پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ رپورٹ درج ہونے کے بعد ہی ان کی ٹیم نے دونوں کانسٹیبل کی تلاش شروع کردی ہے ۔ سب ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر میں ان کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود ان کے دیگر ساتھیوں سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ فی الحال دونوں کانسٹیبل کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 05, 2021 02:57 PM IST