جموں اور سری نگر میں جلد دوڑے گی لائٹ میٹرو ، جانئے اس میں کیا ہوگا خاص
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ایلیویٹیڈ میٹرو ریل سسٹم نہ صرف لوگوں کو سہولیات فراہم کرے گا بلکہ معیشت اور زندگی کے معیار پر بھی مثبت اثر ڈالے گا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 15, 2020 10:35 AM IST

جموں اور سری نگر میں جلد دوڑے گی لائٹ میٹرو ، جانئے اس میں کیا ہوگا خاص ۔ علامتی تصویر ۔
جموں و کشمیر میں لائٹ میٹرو ٹرین پروجیکٹ کو لے کر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں پیر کو سول سکریٹریٹ میں میٹنگ ہوئی ۔ اس میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے میٹرو ٹرین پروجیکٹ کے سلسلہ میں جانکاری لی اور واضح کیا کہ پروجیکٹ کو منظور کئے جانے کی تاریخ دو سال کے اندر پوری کرلی جانی چاہئے ۔ میٹنگ میں ایم اے اے ایچ میٹرو کے نمائندوں نے جموں اور سری نگر میٹرو ٹرین گلیارے سے وابستہ اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا ۔
جانئے لائٹ میٹرو سے وابستہ یہ پانچ اہم باتیں
جموں لائٹ ریل میں بنٹالب اور باری براہمنا کے درمیان 23 کلو میٹر کی دوری کے درمیان 22 اسٹیشن ہوں گے ۔
جبکہ سری نگر لائٹ ریل پروجیکٹ 25 کلو میٹر کی لمبائی والا ہوگا ۔
وہیں حضوری باغ سے عثمان آباد تک کی لمبائی ساڑھے بارہ کلو میٹر ہوگی ۔
اس میں کل 24 اسٹیشن ہوں گے ۔ ( ہر ایک کاریڈور پر 12 اسٹیشن ہوں گے ) ۔
Jammu and Kashmir Lieutenant Governor, Manoj Sinha today chaired a meeting at Civil Secretariat to steer Light Metro Rail Projects for Jammu & Srinagar. Jammu Light Rail System will have a 23-kilometer length with 22 stations between Bantalab & Bari Brahmana: Govt of J&K pic.twitter.com/k73wybNCiI
— ANI (@ANI) December 14, 2020
سنہا نے کہا کہ ایلیویٹیڈ میٹرو ریل سسٹم نہ صرف لوگوں کو سہولیات فراہم کرے گا بلکہ معیشت اور زندگی کے معیار پر بھی مثبت اثر ڈالے گا ۔ سنہا نے کہا کہ دونون شہروں کیلئے میٹرو پروجیکٹ لاگت موثر ہوگی اور مقامی پبلک ٹرانسپورٹ کی جانب سے ایک چھلانگ ہوگی ۔