ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : کرتار پور کی طرح حکومت سے آر پار  شاردا پیٹھ کو بھی کھولنے کا مطالبہ

سیو شاردا کمیٹی کے ممبران پر مشتمل زائرین کا یہ وفد کمیٹی کے سربراہ ریوندر پنڈتا کی قیادت میں نئی دہلی سے سیدھے کپوارہ پہنچا ، جہاں سے یہ وفد ٹکر سے سفر کی شروعات کرکے دشوار گزار راستوں سے ہوتے ہوئے کیرن پہنچا اور وہاں لائن اف کنٹرول کے نزدیک دریائے کشن کنگا پر تقریبا چالیس منٹ تک پوجا پاٹ میں حصہ لیا ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : کرتار پور کی طرح حکومت سے آر پار  شاردا پیٹھ کو بھی کھولنے کا مطالبہ
جموں و کشمیر : کرتار پور کی طرح حکومت سے آر پار  شاردا پیٹھ کو بھی کھولنے کا مطالبہ

اپنی نوعیت کے اہم ترین واقعہ میں کپوارہ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے کیرن علاقہ میں دریائے کشن گنگا کے کنارے شاردا دیوس پر دہلی سے آئے عقدتمندوں نے پوجا پاٹ کی ۔ اس طرح سے تقسیم کے بعد پہلی مرتبہ اس مقام پر پنڈت زائرین نے پوجا کی رسم انجام دی ۔ سیو شاردا کمیٹی کے ممبران پر مشتمل زائرین کا یہ وفد کمیٹی کے سربراہ ریوندر پنڈتا کی قیادت میں نئی دہلی سے سیدھے کپوارہ پہنچا ، جہاں سے یہ وفد ٹکر سے سفر کی شروعات کرکے دشوار گزار راستوں سے ہوتے ہوئے کیرن پہنچا اور وہاں لائن اف کنٹرول کے نزدیک دریائے کشن کنگا پر تقریبا چالیس منٹ تک پوجا پاٹ میں حصہ لیا ۔


رویندر پنڈتا نے نیوز 18 کو بتایا کہ یہ ان کیلئے ایک تاریخی موقع ہے ۔ انہوں نے دہائیوں بعد اس مقام پر پوجا کی ۔ انہوں نے ہند و پاک قیادت سے مطالبہ کیا کہ کرتار پور کی طرح کیرن کے آر پار ایک پل کی تعمیرکرے ۔ تاکہ آر پار زائرین شاردا پیٹھ پر اپنی پوجا پاٹھ کی حسرت پوری کرسکیں ۔  ان کا کہنا تھا کہ شاردھا پیٹھ آر پار سینکڑوں زائرین کا ایک مذہبی مقام ہے ، جس سے ہیرٹیج ٹورزم کو بھی بڑھاوا دینے میں مدد ملے گی ۔


پنڈتا کا کہنا تھا کہ وہ تب تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ، جب تک نہ حکومت شاردا پیٹھ کو لوگوں کیلئے نہ کھولیں ۔ انہوں کہا کہ عوام کے عوام سے ربط بڑھانے کے حق میں خود ملک کے وزیر اعظم مودی ہیں ، اس لئے وقت کی اہم ضرورت ہے کہ کسی تاخیر کے بغیر آر پار کے ہندووں کیلئے شاردا پیٹھ جیسے مذہبی مقام کو کھولا جائے ۔ تاکہ پنڈت پوچا پاٹ کرسکیں ۔


 

اس موقع پر زائرین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ ، پولیس اور فوج  کے ارکان سے پوجا کو یقینی بنانے پر ان کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ واضح رہے کہ پنڈتا کا کہنا ہے کہ اس پار بھی ہندو سیمت دیگر لوگوں نے شاردا پیٹھ پر حاضری دی اور خصوصی پوجا پاٹ میں حصہ لیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 28, 2020 09:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading