وادی کشمیر میں دہشت گردانہ واقعات میں ہورہی لگاتار کمی کے باوجود کشمیری پنڈتوں کی سیکورٹی مرکز کے لیے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔ منگل کو اس بارے میں نئی دہلی میں واقع وزارت داخلہ میں ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اس سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ ساتھ ہی کشمیری پنڈتوں کی سیکورٹی کا خاکہ تیار کیا گیا ہے۔
اس درمیان دو دن پہلے دہشت گرد تنظیم ٹی آر ایف کی جانب سے جن 56 ملازمین کی ہٹ لسٹ جاری کی گئی تھی ان میں سے چھ سات فیملی منگل کو جموں لوٹ آئے۔ ادھر کشمیر میں رہ رہے پی ایم پیکیج ملازمین میں دہشت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماحول وادی میں کام کرنے لائق نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق داخلہ سکریٹری اجئے بھلا کی قیادت میں ہوئی اس میٹنگ میں دو دن پہلے دہشت گرد تنظیم کی جانب سے کشمیری پنڈت ملازمین کے نام کی فہرست عام کرنے کے واقعہ کو کافی سنجیدگی سے دیکھا گیا۔ اس کے ساتھ ہی سرحد سے دھماکو مادے اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لیے ڈرون کا استعمال کے بڑھتے واقعات پر طویل بحث ہوئی۔
میٹنگ میں کشمیری پنڈتوں، اقلیتوں جب کہ بیرونی مزدوروں کی ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس پر مؤثر کنٹرول کی ہدایت دی گئی۔ سرویلنس بڑھانے کے ساتھ ہی ہائبرڈ دہشت گردوں جب کہ او جی ڈبلیو نیٹ ورک کو تباہ کرنے پر زور دیا گیا۔ معلوم ہو کہ وزیرداخلہ امیت شاہ کے اکتوبر مہینے میں دورے کے بعد یہ پہلی اعلیٰ سطحی میٹنگ کی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔