ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: پلوامہ انکاونٹر میں دو دہشت گرد ہلاک، 10گھنٹوں میں وادی میں دو تصادم میں 4 دہشت گرد مارے گئے

J&K 2 unidentified terrorists killed in pulwama: پلوامہ ضلع کےکنگن علاقے واقع ڈڈورا گاوں میں چھپے دو دہشت گردوں کو سیکورٹی اہلکاروں نے مارگرایا ہے۔سیکورٹی اہلکارں نے دہشت گردوں کی لاش کو قبضے میں لےکر ان کے پاس سے بڑی تعداد میں ہتھیار بھی برآمد کیا ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: پلوامہ انکاونٹر میں دو دہشت گرد ہلاک، 10گھنٹوں میں وادی میں دو تصادم میں 4 دہشت گرد مارے گئے
جموں وکشمیر: پلوامہ انکاونٹر میں دو دہشت گرد ہلاک، 10گھنٹوں میں وادی میں دو تصادم میں 4 دہشت گرد مارے گئے

سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے پلوامہ ضلع کے کنگن علاقے واقع ڈوڈرا گاوں میں پوشیدہ دو دہشت گردوں کو تصادم میں سیکورٹی اہلکاروں (Indian Security Forces) نے مار گرایا ہے۔ تصادم شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں ہلاک کردیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی لاش کو قبضے میں لےکر ہتھیاروں کو بھی برآمد کرلیا ہے۔ ان کے پاس سے گولہ بارود، اے کے رائفل سمیت دیگر ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آس پاس تلاشی مہم چلائی گئی اور جب یہ یقینی ہوگیا کہ اس علاقے میں دوسرا کوئی دہشت گرد نہیں ہے تو علاقے میں مہم کو بند کردیا ہے۔ گزشتہ تقریباً 10 گھنٹے میں وادی میں دہشت گردانہ تصادم کا یہ دوسرا سانحہ ہے۔


اس سے قبل کلگام ضلع میں ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم کی خبر آئی تھی۔ اس انکاونٹر میں سیکورٹی نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ ابھی بھی علاقے میں کئی اور دہشت گردوں کے پوشیدہ ہونے کی اطلاع ہے۔ ہندوستانی سیکورٹی نے ابھی بھی پورے علاقے کو گھیر رکھا ہے اور سرچ آپریشن چلایا جارہا ہے۔ جانکاری کے مطابق، ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کو خفیہ جانکاری ملی تھی کہ کلگام کے چنگاما علاقے میں کچھ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں اور کسی بڑی سازش کو انجام دینے کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔ خفیہ جانکاری کی بنیاد پر سیکورٹی اہلکاروں نے مقامی پولیس اور سی آرپی ایف کی ایک ٹیم کے ساتھ علاقے کا گھیراو کیا۔ سیکورٹی اہلکاروں کو آتا ہوا دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔


ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کو خود سپردگی کرنے کو کہا، لیکن دہشت گردوں نے فائرنگ جاری رکھی۔ اس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے بھی فائنگ شروع کردی۔ فائرنگ کی آواز سے لگ رہا تھا کہ علاقے میں تین دہشت گرد ہوسکتے ہیں۔ دونوں طرف سے چلی فائرنگ میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دیگر دہشت گرد کی تلاش جاری ہے۔


شوپیاں میں بھی مارے گئے تھے تین دہشت گرد

اس سے پہلے بدھ کو جموں وکشمیر کے شوپیاں ضلع میں بھی ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دیر رات تک چلے تصادم کے بعد تین دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا تھا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے منگل کی شام جینا پورہ علاقے کے سگان گاوں میں تلاشی مہم شروع کی تھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 10, 2020 06:29 PM IST