ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

وادی بھر کے موسیقاروں نے اپنےفن کاجادو بکھیرا، بہترین کارکردگی والےموسیقاروں میں 3 لاکھ روپئےتقسیم

ساہی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ یہاں کے نوجوانوں کو اپنے اندرچھپی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے اسٹیج پرآنے کی ضرورت ہے۔ میجر جنرل ساہی نے یہاں کے لوگوں کو امن و ترقی میں شامل ہونے اورہاتھ بٹانے کی کشمیری عوام سے اپیل کی۔

  • Share this:
وادی بھر کے موسیقاروں نے اپنےفن کاجادو بکھیرا، بہترین کارکردگی والےموسیقاروں میں 3 لاکھ روپئےتقسیم
موسیقاروں نے اپنےفن کاجادو بکھیرا، بہترین کارکردگی والےموسیقاروں میں 3 لاکھ روپئےتقسیم

شمالی کشمیر کے پری ہاس پورہ پٹن کے ایس ایس ایم کالج میں فوج کی انتیس آرآرکی جانب سے پہلی بارشام ِموسیقی کا پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام میں کلوفورس کے جنرل کمانڈنگ آفیسرمیجرجنرل ایچ ایس ساہی مہمان خصوصی تھے۔ فوج کے دس سیکٹر کے کمانڈربریگیڈئیر این کے مشرا اورجموں وکشمیرپولیس نارتھ کشمیرکے ڈی آئی جی سلیمان چودھری مہمان ذی وقارکی حیثیت سے موجود تھے۔ پروگرام میں فوج ،سی آر پی ایف اور پولیس کے دیگراعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔منعقدہ پرگرام میں وادی بھرکے باصلاحیت مرد وخواتین موسیقاروں اورگلوکاروں نے اپنے حلق کاجادو بکھیرکر سامعین کو محظوظ کیا۔


پروگرام میں کافی تعداد میں عام لوگوں نے بھی شرکت کی۔ موسیقاروں نے مختلف زبانوں میں موسیقی پیش کی۔ پٹن میں پہلی بارفوجی کی جانب سے اس طرح کا موسیقی کا پروگرم منعقد ہوا۔ پروگرام سےخطاب کرتےہوئےکلوفورس کےکمانڈنگ آفیسرمیجر جنرل ایچ ایس ساہی نےکہا کہ وادی کشمیر میں ہرمیدان میں یہاں نوجوان ہنر اورصلاحیت رکھتےہیں۔جوان صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کرتےہیں۔ موسیقی کے میدان میں یہاں کے نوجوانوں میں خاصاہنرپایاجاتا ہے۔


پروگرام سےخطاب کرتےہوئےکلوفورس کےکمانڈنگ آفیسرمیجر جنرل ایچ ایس ساہی نےکہا کہ وادی کشمیر میں ہرمیدان میں یہاں نوجوان ہنر اورصلاحیت رکھتےہیں۔


ساہی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ یہاں کے نوجوانوں کو اپنے اندرچھپی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے اسٹیج پرآنے کی ضرورت ہے۔ میجر جنرل ساہی نے یہاں کے لوگوں کو امن و ترقی میں شامل ہونے اورہاتھ بٹانے کی کشمیری عوام سے اپیل کی۔ کلوفورس کے جنرل کمانڈنگ آفیسرمیجرجنرل ایچ ایس ساہی نےبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گلوکاروں میں بطور اعزاز تین لاکھ روپئے کا چیک تقسیم کیا۔

مشہور موسیقار وقاراحمد نے نیوز18اردوکوبتایاکہ آج انہیں شام موسیقی پروگرام منعقدکرنے سے کافی خوشی ہوئی ۔انہیں اس طرح کے پروگراموں سے ایک بہتر پلیٹ فارم فراہم ہوتاہے۔ انہوں نےمزید کہاکہ کوروناوائرس کی وجہ سے لوگ ذہنی تناؤ کا شکارہو گئے تھے۔ لوگوں کواس تناؤ سے باہرنکالنےکے لئےفوج نے اس طرح کے پروگرام منعقد کئے۔ اویس پنڈت نامی موسیقار نے نیوز18اردوکوبتایاکہ کشمیرمیں جو بھی چھپی صلاحیتیں ہیں انہیں نکھارنے کے لئے یہ پروگرام کافی سود مندثابت ہوتے ہیں۔ دیگرفن کاروں نے اس طرح کے پروگرام منعقدکرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 02, 2020 07:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading