سری نگر میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ تصادم میں 3 دہشت گرد ڈھیر، 1 خاتون کی موت
سری نگر میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ تصادم میں 3 دہشت گرد ڈھیر
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بتہ مالو کے فردوس آباد میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس اور سی آر پی ایف نے جمعرات کی علی الصبح قریب تین بجے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے بعد طرفین کے درمیان مسلح تصادم چھڑ گیا جس میں تین دہشت گرد مارے گئے۔
سری نگر۔ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے بتہ مالو علاقے میں جمعرات کی علی الصبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں تین دہشت گرد ڈھیر ہو گئے جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ واقعہ میں ایک افسر سمیت سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بتہ مالو علاقے میں جمعرات کی صبح چھڑنے والے مسلح تصادم میں تین دہشت گرد مارے گئے ہیں جن کی ابھی تک شناخت نہیں ہو پائی ہے۔
تاہم ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مقامی 45 سالہ خاتون کوثر جاں بحق ہو گئی ہیں۔ نیز ایک افسر سمیت سی آر پی ایف کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جنہیں علاج و معالجہ کے لئے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بتہ مالو کے فردوس آباد میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس اور سی آر پی ایف نے جمعرات کی علی الصبح قریب تین بجے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے بعد طرفین کے درمیان مسلح تصادم چھڑ گیا جس میں تین دہشت گرد مارے گئے۔
Jammu and Kashmir: Three terrorists neutralised in encounter with security forces in Batamaloo area of Srinagar
(visuals deferred by unspecified time) pic.twitter.com/1vo56F3Luh
ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک 45 سالہ خاتون کوثر جان شدید طور پر زخمی ہوئیں۔ فورا انہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں کسی بھی طرح کے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے سکیورٹی فورسز کی بھاری جمعیت تعینات کر دی گئی ہے۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔