உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: شوپیاں میں لشکر کے دو دہشت گرد مارے گئے، پلوامہ کے ترال میں بھی دو دہشت گرد ہلاک

    جموں وکشمیر کے شوپیاں ضلع میں ہفتہ کو سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں لشکر طیبہ کے دو دہشت گرد مارے گئے۔ وہیں، پلوامہ میں ہوئے ایک تصادم میں بھی دو دہشت گرد کو فوج نے ہلاک کر دیا ہے۔

    جموں وکشمیر کے شوپیاں ضلع میں ہفتہ کو سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں لشکر طیبہ کے دو دہشت گرد مارے گئے۔ وہیں، پلوامہ میں ہوئے ایک تصادم میں بھی دو دہشت گرد کو فوج نے ہلاک کر دیا ہے۔

    جموں وکشمیر کے شوپیاں ضلع میں ہفتہ کو سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں لشکر طیبہ کے دو دہشت گرد مارے گئے۔ وہیں، پلوامہ میں ہوئے ایک تصادم میں بھی دو دہشت گرد کو فوج نے ہلاک کر دیا ہے۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر کے شوپیاں ضلع میں ہفتہ کو سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں لشکر طیبہ کے دو دہشت گرد مارے گئے۔ وہیں، پلوامہ میں ہوئے ایک تصادم میں بھی دو دہشت گرد کو فوج نے ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی اہلکاروں نے جنوبی افریقہ کشمیر میں شوپیاں کے چوگام علاقے میں گھیرا بندی کرکے تلاشی مہم شروع کی۔

      انہوں نے کہا، ’تلاشی مہم کے دوران جیسے ہی دہشت گردوں کی موجودگی کا پتہ چلا تو انہیں خود سپردگی کرنے کا پورا موقع دیا گیا۔ حالانکہ انہوں نے انکار کردیا اور مشترکہ تلاشی ٹیم پر اندھا دھند گولیاں چلائیں۔ سیکورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی اور تصادم شروع ہوگیا‘۔

      مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کی گئی

      افسر نے بتایا کہ تصادم میں دو دہشت گرد مارے گئے اور تصادم کی جگہ سے ان کی لاش برآمد کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کی پہچان شوپیاں میں براری پورہ کے سجاد احمد چک اور پلوامہ میں اچان لٹر کے راجا باسط یعقوب کے طور پر کی گئی ہے۔

      مارے گے دہشت گردوں کا تعلق لشکر طیبہ سے

      افسر نے کہا، ’پولیس ریکارڈ کے مطابق، دونوں کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ دہشت گرد اعلان کر رکھا ہے اور وہ دہشت گرد جرم کے کئی معاملوں میں شامل گروپوں کا حصہ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مارا گیا دہشت گرد چک نوجوانوں کو دہشت گرد تنظیموں میں داخل کرنے میں بھی شامل رہا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے پاس سے قابل اعتراض اشیا اور دو اے کے رائفل، چار اے کے میگزین اور 32 گولیوں سمیت ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کئے گئے ہیں۔ افسر نے بتایا کہ پلوامہ ضلع کے ترال علاقے میں دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ایک اور تصادم ہوا، جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: