உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir: پلوامہ، گاندربل، ہندواڑہ میں تصادم، سیکورٹی اہلکاروں نے مار گرائے 4 دہشت گرد

    جموں وکشمیر میں تین الگ الگ تصادم میں ہفتہ کی صبح چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ تین الگ الگ مہم میں مارے گئے 4 دہشت گردوں میں سے دو لشکر طیبہ سے اور دو جیش محمد سے ہیں۔ ان میں سے دو پلوامہ میں، ایک ہندواڑہ میں اور ایک گاندر بل میں مارا گیا۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر میں تین الگ الگ تصادم میں ہفتہ کی صبح چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ تین الگ الگ مہم میں مارے گئے 4 دہشت گردوں میں سے دو لشکر طیبہ سے اور دو جیش محمد سے ہیں۔ ان میں سے دو پلوامہ میں، ایک ہندواڑہ میں اور ایک گاندر بل میں مارا گیا۔ جموں پولیس نے ابھی بھی جاری ان تصادم کے بارے میں جانکاری دی ہے۔ کشمیر کے آئی جی پی وجے کمار نے کہا کہ پلوامہ تصادم میں پاکستان کے جیش محمد کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دو دہشت گرد ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں اور تصادم ابھی بھی جاری ہے۔ پلوامہ کے چیوا کلاں علاقے میں جمعہ کی دیر شام سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا تھا۔

      ہندواڑہ میں ہفتہ کی صبح رجواڑہ علاقے کے نیچاما میں تصادم شروع ہوگیا تھا۔ اس تصادم میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ اس کی اطلاع جموں وکشمیر پولیس کو دی، جبکہ گاندربل انکاونٹر میں ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ گاندر بل کے سیریچ علاقے میں تصادم چل رہا ہے۔ اس درمیان جمعہ کو کلگام ضلع کے اوڈورا علاقے میں ایک سرپنچ کا گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ سرپنچ کی پہچان شبیر احمد میر کے طور پر ہوئی۔ اس کو کلگام ضلع اسپتال میں لے جایا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Jammu and Kashmir: کلگام میں دہشت گردوں نے سرپنچ کا گولی مار کر قتل کردیا

      کشمیر پولیس نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کیا کہ گاندر بل کے سیریچ علاقے میں تصادم شروع ہوگیا ہے۔ پولیس اور سیکورٹی اہلکار پوری چوکسی برت رہے ہیں۔ جموں وکشمیر پولیس نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی اہلکار آپریشن کو انجام دے رہے ہیں۔

      اس سے قبل پلوامہ میں ہوئے ایک دیگر تصادم میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔ کشمیر زون پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پلوامہ میں جمعہ کے روز ہوئے انکاونٹر میں جیش محمد کے ایک پاکستانی دہشت گرد کو مارا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ پلوامہ میں آپریشن ابھی بھی چل رہا ہے۔ وہاں پر دو دہشت گردوں کی موجودگی کی خبر تھی۔ اس کے بعد پورے علاقے کو سیکورٹی اہلکاروں نے اپنے گھیرے میں لے لیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: