ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

ممتا بنرجی نے کہا۔ کشمیر میں مارے گئے مزدوروں کے اہل خانہ کی مدد کی جائے گی، کیا اظہارافسوس

جموں۔کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کئے جانے کے بعد دہشت گرد مسلسل یہاں باہری لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ گزشتہ 15 دنوں میں دہشت گردوں کے ذریعے مارے گئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر کل 11 ہوگئی ہے۔

  • Share this:
ممتا بنرجی نے کہا۔ کشمیر میں مارے گئے مزدوروں کے اہل خانہ کی مدد کی جائے گی، کیا اظہارافسوس
جموں۔کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کئے جانے کے بعد دہشت گرد مسلسل یہاں باہری لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ گزشتہ 15 دنوں میں دہشت گردوں کے ذریعے مارے گئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر کل 11 ہوگئی ہے۔

کشمیر میں دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ ایک مرتبہ پھر سامنے آئی ہے۔ جموں۔کشمیر کے کلگام میں منگل کی رات کو دہشت گردوں نے 5 مزدوروں کا گولی مار کر قتل کردیا۔ یہ سبھی مزدور مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے رہنے والے تھے اور یہاں کافی وقت سے کام کررہے تھے۔ اس حملے میں ایک دیگر مزدور زخمی بھی ہوا ہے۔ دہشت گردوں نے اس ناپاک حرکت کو کلگام میں انجام دیا۔ آرٹیکل 370 کو منسوخ کئے جانے کے بعد یہ اب تک کا بڑا حملہ ہے۔ دہشت گردوں کی اس حرکت سے یہ صاف ہے کہ وہ مودی حکومت کے فیصلے سے بوکھلائے ہوئے ہیں  اور مسلسل عام شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کیا اظہار افسوس

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اس واقعے پر ٹویٹ کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ متاثرہ  اہل خانہ کی مدد کی جائے گی۔


نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق مارے گئے مزدوروں کی شناخت ہوگئی ہے۔ وہیں لوک سبھا میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ادھیررنجن چودھری  آج مرشد آباد جاکر متاثرہ اہل خانہ سےملاقات کرنے والے ہیں۔ جموں۔کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کئے جانے کے بعد دہشت گرد مسلسل یہاں باہری لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ گزشتہ 15 دنوں میں دہشت گردوں کے ذریعے مارے گئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر کل 11 ہوگئی ہے۔

مسلسل نشانہ بن رہے ہیں مزدور اور ٹرک ڈرائیور

مرکزی حکومت کے آرٹیکل 370 کو رد کرنے کے فیصلے کے بعد سے دہشت گرد مسلسل ٹرک ڈرائیوروں اور مزدوروں کو نشانہ بناتے آرہے ہیں۔ ان میں خاص کر ایسے مزدور اور ڈرائیور شامل ہیں جو کشمیر کے باہر سے یہاں پر کام کی تلاش میں آتے ہیں۔

(پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)

 

First published: Oct 30, 2019 09:11 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading