உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر کے راجوری میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں ایک جے سی او سمیت 5 فوجی شہید

    جموں وکشمیر کے راجوری میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں ایک جے سی او سمیت 5 فوجی شہید

    جموں وکشمیر کے راجوری میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں ایک جے سی او سمیت 5 فوجی شہید

    جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں واقع ڈیرا کی گلی علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں (Terrorist Attack) کے درمیان تصادم میں ایک جے سی او سمیت پانچ فوجی شہید ہوگئے۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں واقع ڈیرا کی گلی علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں (Terrorist Attack) کے درمیان تصادم میں ایک جے سی او سمیت پانچ فوجی شہید ہوگئے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیر رکھا ہے اور فی الحال وہاں تصادم جاری ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔ محکمہ دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سورن کوٹ میں ڈی کے جی کے پاس ایک گاوں میں علی الصبح ایک مہم شروع کی گئی۔ افسران نے بتایا کہ بھاری ہتھیاروں کے ساتھ دہشت گردوں کے کنٹرول لائن پار کرکے چرمیر کے جنگل میں چھپے ہونے کی خبر ملی تھی۔ موقع پر اضافی فورس کو تعینات کیا گیا ہے، تاکہ دہشت گردوں کے نکلنے کے سبھی راستے بند کئے جاسکیں۔

      موصولہ اطلاع کے مطابق، 4 کے قریب دہشت گر سرحد پار کرکے پونچھ پہنچے تھے اور اس کے بعد کشمیر وادی کے لئے نکلے تھے۔ مغل روڈ کے پاس ڈیرا کی گلی علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں نے چاروں دہشت گردوں کو گھیر لیا، جس کے بعد دونوں طرف سے گولی باری شروع ہوگئی۔ اس گولی باری میں یہ پانچوں فوجی شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا، لیکن انہوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے اس کے ساتھ ہی پورے علاقے کو گھیر لیا ہے اور خبر لکھے جانے تک تصادم جاری ہے۔

      صبح ہوئے انکاونٹر میں دو دہشت گرد ہلاک

      جموں وکشمر (Jammu Kashmir) میں دو الگ الگ مقامات پر ہو رہے تصادم میں سیکورٹی اہلکاروں نے دو دہشت گردوں (Terrorists) کو مار گرایا ہے۔ اس دوران علاقے میں سرچ آپریشن بھی چلایا جا رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، یہ انکاونٹر اننت ناگ (Anantnag Encounter) اور باندی پورہ (Bandipora Encounter) میں ہوئے ہیں۔ اتوار کی دیر رات اننت ناگ کے کھاہ کھنڈ علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں کو دہشت گردوں کے موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ سرچ آپریشن کے دوران ہوئی فائرنگ میں ایک دہشت گرد مارا گیا ہے۔ اس تصادم میں ایک جموں وکشمیر پولیس کا ایک جوان بھی زخمی ہوا ہے۔ اننت ناگ میں مارے گئے دہشت گردوں کی ابھی پہچان نیہں ہو پائی ہے۔ علاقے کو سیکورٹی اہلکاروں نے گھیر رکھا ہے اور سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔

      وہیں دوسرا انکاونٹر کشمیر کے باندی پورہ کے حاجن علاقے کی گنڈ جہانگیر میں ہوا ہے۔ جموں وکشمیر پولیس کی طرف سے جانکاری دی گئی ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر چلائی گئی مہم کے دوران انکاونٹر ہوا۔ اس میں بھی ایک دہشت گرد مارا گیا ہے۔  پولیس کے مطابق، مارے گئے دہشت گرد کی شناخت امتیاز احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ دہشت گرد تںظیم لشکر طیبہ کا دہشت گرد تھا۔ حال ہی میں باندی پورہ کے شاہ گنڈ میں عام لوگوں کے قتل کے حادثات میں بھی وہ شامل تھا۔ وہیں جموں وکشمیر پولیس نے اترپردیش کے رامپور کے رہنے والے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے موبائل فون سے کئی پاکستانی نمبر ملے ہیں، جس کی پہچان انس محمد کے طور پر ہوئی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: