ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

دفعہ 370 اور لاک ڈاون کے بعد گلمرگ میں سیاحوں کی آمد کاسلسلہ شروع، کشمیر کو محبتوں کا شہر قرار دیا

اترپردیش سے پہلی بارکشمیرکی سیرکو آئے ہوئے کچھ سیاحوں نے نیوز 18اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ واقعی کشمیر اورخاص کرگلمرگ دنیا کی حسین ترین جگہ ہے۔ انہوں نے بتایاکہ وہ سوئزرلینڈ بھی گئےہیں لیکن گلمرگ جیسی خوبصورت جگہ نہیں دیکھی۔

  • Share this:
دفعہ 370 اور لاک ڈاون کے بعد گلمرگ میں سیاحوں کی آمد کاسلسلہ شروع، کشمیر کو محبتوں کا شہر قرار دیا
دفعہ 370 اور لاک ڈاون کے بعد گلمرگ میں سیاحوں کی آمد کاسلسلہ شروع

دنیا بھرمیں مشہور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں لاک ڈاون کے بعد اور کوروناوائرس کے بیچ سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ملک کی مختلف ریاستوں سے سیاح گلمرگ کی سیروتفریح کے لئےپہنچ رہےہیں ۔یہ سیاح گلمرگ میں قدرتی خوبصورتی اورحسین وادیوں کاخوب لطف لے رہے ہیں۔


گزشتہ سال دفعہ 370اور35اےکی منسوخی کے بعدجہاں گلمرگ میں سیاحت صفرپر پہنچ گئی تھی اس معاملےکے کچھ مہینے بعدسیاحوں کا آناشروع ہوگیاتھاتو اسی بیچ کوروناوائرس مہلک وباءنے پوری دنیاکو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سےگلمرگ میں سیاحت سے جڑے لوگ بے حد متاثر ہوگئے۔ ان کاکاروبار بھی صفرپرپہنچ گیاتھا اب جبکہ لاک ڈاون کےبعد گلمرگ میں سیاحوں کے آنےسے سیاحت سے جڑےلوگوں کی امیدبڑھ گئی۔تاکہ گلمرگ میں سیاحت دوبارہ پٹری پرلوٹ آئے۔گلمرگ میں ان دنوں  کچھ ایسے سیاح بھی نظر آتےہیں جو پہلی بارگلمرگ آئے ہیں۔


اترپردیش سے پہلی بارکشمیرکی سیرکو آئے ہوئے کچھ سیاحوں نے نیوز 18اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ واقعی کشمیر اورخاص کرگلمرگ دنیا کی حسین ترین جگہ ہے۔


اترپردیش سے پہلی بارکشمیرکی سیرکو آئے ہوئے کچھ  سیاحوں نے نیوز 18اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ واقعی کشمیر اورخاص کرگلمرگ دنیا کی حسین ترین جگہ ہے۔ انہوں نے بتایاکہ وہ سوئزرلینڈ بھی گئےہیں لیکن گلمرگ جیسی خوبصورت جگہ نہیں دیکھی۔ ایک سیاح نےنیوز18اردوسےبات کرتےہوئے کشمیرکو محبتوں کاشہرقراردیا۔ انہوں نے بتایاکہ انہیں کشمیریوں سے متعلق جوکچھ غلط تاثرات بتائے جاتےہیں یہاں آکروہ سب کچھ حقیقت سے کوسوں دورپائےجاتےہیں۔ انہوں نےکہاکہ باہرکی ریاستوں میں کشمیریوں سے متعلق غلط تاثرات پیش کئے جاتےہیں۔ ان سیاحوں نے مزیدبتایاکہ کشمیرپہنچ کرانہیں یہ محسوس نہیں ہوا کہ وہ گھرسے دورہیں۔

ایک خاتون سیاح نے نیوز18اردو کو بتایاکہ یہاں کےلوگ جس پیارسے بات کرتےہیں اس طرح انہوں نے ہندوستان میں کسی جگہ نہیں دیکھا۔ گلمرگ میں سیاح گنڈولہ کی بھی خوب سواری کرتے ہیں۔کیبل کارپوریشن کے منیجرسہیل احمدنے بھی دنیا بھر کےسیاحوں کوگلمرگ میں گنڈولہ کی سواری کرنے کی دعوت دی۔ گلمرگ میں محکمہ سیاحت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاویدالرحمٰن نے نیوز 18اردو کو بتایاکہ ان کامحکمہ ملک کے مختلف شہروں میں کشمیرآنے اوریہاں کی خوبصورتی سے متعلق جانکاری پروگرام منعقدکرتےہیں۔ گلمرگ آنے کےلئے بھی انتھک کوششیں کرتےہیں تاکہ سیاح یہاں زیادہ سے زیادہ آئیں۔ انہوں نےکہاکہ گلمرگ میں سرمائی کھیلوں سے متعلق بھی اقدامات کئے جاتےہیں۔جاویدالرحٰمن نےکہاکہ گلمرگ سیاحوں کی آمد کامنتظرہے۔ انہوں نے دنیا بھرکے سیاحوں کوکشمیر آنےکی دعوت دی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 31, 2020 01:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading