உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر میں امت شاہ نے کہا- مرکزی حکومت کشمیر کے ساتھ، ہماری حکومت نے آرٹیکل 370 کو ہٹایا

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

    Amit Shah Rajouri Rally Speech: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر ترقی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کشمیر کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت پہاڑی طبقے کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تین خاندانوں کے پاس اقتدار تھا، لیکن مودی حکومت نے اس سب کو ختم کردیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ انہوں نے آج دوسرے دن ویشنو دیوی مندر (Mata Vaishno Devi Temple) میں درشن کئے۔ ماتا ویشنو دیوی کے درشن کرنے کے لئے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سانجھی چھٹ ہیلی پیڈ پہنچے، اس کے بعد انہوں نے ماتا رانی کے درشن کئے۔ انہوں نے ماتا کی آرتی بھی کی۔ امت شاہ کے ویشنو دیوی مندر پہنچنے پر لوگوں نے ان کا استقبال بھی کیا۔ اس کے بعد وہ جموں وکشمیر کے راجوری (Rajouri Rally) میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کرنے کے لئے پہنچ گئے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ وہ پہاڑی طبقے کو کوئی بڑا تحفہ دے سکتے ہیں۔

      ذرائع کی مانیں تو پہاڑی طبقہ ایک لمبے وقت سے درج فہرست ذات کا درجہ پانے کے لئے مطالبہ کر رہا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ اس طبقے کو اس طرح کا کوئی بڑا تحفہ دے سکتے ہیں۔ ماتا ویشنو دیوی کے درشن کے دوران ان کے ساتھ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی وزیر جتیندر سنگھ بھی موجود رہے۔ انہوں نے بھی ویشنو دیوی مندر کے درشن کئے۔



      اس درمیان دیکھا جائے تو وزیر داخلہ امت شاہ کے جموں وکشمیر دورے سے پہلے ناپاک حرکتوں کو بھی انجام دیا جا رہا ہے۔ ان سبھی کو سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعہ ناکام کیا جا رہا ہے۔ کل ایک دیہی بینک کے منیجر پر بھی دہشت گردوں نے جان لیوا حملہ کیا۔ یہ حملہ بارہمولہ میں کیا، جہاں وزیر داخلہ امت شاہ کا عوامی جلسہ ہوگا۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے آرٹیکل 370 کو ہٹایا۔



      مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں وکشمیر ترقی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کشمیر کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت پہاڑی طبقے کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تین خاندانوں کے پاس اقتدار تھا، لیکن مودی حکومت نے اس سب کو ختم کردیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب نریندر مودی کی حکومت ہے۔ اب وہ دن گئے کہ آپ کے حقوق کو کوئی دبا سکے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: