உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: پلوامہ میں سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم، ایک دہشت گرد ہلاک

    جموں وکشمیر: پلوامہ میں سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم، ایک دہشت گرد ہلاک

    جموں وکشمیر: پلوامہ میں سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم، ایک دہشت گرد ہلاک

    جموں وکشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے وحی بگ میں جمعہ کی شام سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک تصادم میں ایک مقامی مبینہ دہشت گرد مارا گیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے حوالے سے کہا کہ مہلوک جنگجو حالیہ شہری ہلاکتوں میں ملوث تھا۔

    • Share this:

      سری نگر: جموں وکشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے وحی بگ میں جمعہ کی شام سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک تصادم میں ایک مقامی مبینہ دہشت گرد مارا گیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے حوالے سے کہا کہ مہلوک مبینہ دہشت گرد حالیہ شہری ہلاکتوں میں ملوث تھا۔
      انہوں نے کہا: 'مہلوک دہشت گرد کی شناخت شاہد بشیر شیخ ساکن سری نگر کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ پی ڈی ڈی ملازم محمد شفیع ڈار، جنہیں رواں ماہ کی دو تاریخ کو ہلاک کیا گیا تھا، کی ہلاکت میں ملوث تھا۔ اس ہلاکت میں اے کے-47 کا استعمال کیا گیا تھا۔ ایک اے کے 47 رائفل اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے'۔





      قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ دہشت گردوں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج کی آر آر، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعہ کی شام پلوامہ کے وحی بگ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم ایک مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے مشتبہ دہشت گردوں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: