உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : الطاف بخاری کا الزام ، خصوصی درجہ کے نام پر دھوکہ دے رہی ہے پی اے جی ڈی

    جموں و کشمیر : الطاف بخاری کا الزام ، خصوصی درجہ کے نام پر دھوکہ دے رہی ہے پی اے جی ڈی

    جموں و کشمیر : الطاف بخاری کا الزام ، خصوصی درجہ کے نام پر دھوکہ دے رہی ہے پی اے جی ڈی

    Jammu and Kashmir News : پی اے جی ڈی کے پچھلے اجلاس اور لوک سبھا اسپیکر سے میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ ان دونوں مواقع پر اس اتحاد نے خصوصی درجہ کی کوئی بات نہیں کی ۔

    • Share this:
    سرینگر : جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری کا الزام ہے کہ پی اے جی ڈی کشمیر کے عوام کو دفعہ 370 کے نام پر سبز باغ دکھا کر ان کا استحصال کررہی ہے ۔ سرینگر میں آج پارٹی کے کور گروپ کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کے دوران الطاف بخاری نے کہا کہ پی اے جی ڈی اب اپنے بنیادی ایشوز سے پیچھے ہٹ رہی ہے ۔ پی اے جی ڈی کے پچھلے اجلاس اور لوک سبھا اسپیکر سے میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ ان دونوں مواقع پر اس اتحاد نے خصوصی درجہ کی کوئی بات نہیں کی ۔

    جب الطاف بخاری سے پوچھا گیا کہ پی اے جی ڈی کے ترجمان ایم وائی تاریگامی  نے حال ہی 370 کے مسئلہ پر جلد شنوائی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کی بات کی تو انہوں نے اسے تاریگامی کی انفرادی کوشش سے تعبیر کیا ۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ان جماعتوں نے ماضی میں بھی عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلا ہے اور اب بھی ایسا ہی کررہی ہیں ۔

    سید الطاف بخاری نے جموں و کشمیر میں انتخابات سے قبل ریاستی درجہ بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ انہوں نے ریاستی درجہ کی بحالی کو عوام کا حق قرار دیا ۔ حد بندی کمیشن کے بارے میں سید الطاف بخاری نے کام میں سرعت لانے اور اسے رپورٹ جلد پیش کرنے کی مانگ بھی رکھی ۔

    پریس کانفرنس کے دوران اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے رشوت خور سیاست دانوں پر شکنجہ کسنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے حکومت سے رشوت ستانی میں ملوث رہے سیاست دانوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ۔

    خیال رہے کہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی دفعہ 370  کالعدم کئے جانے کے بعد وجود میں آئی ہے ۔ یہ پارٹی پی ڈی پی سے ناطہ توڑ چُکے سیاست دانوں نے قائم کی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: