ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر: راجوری میں سکیورٹی فورسز اور ملیٹنٹوں کے درمیان انکاؤنٹر، ایک ملیٹنٹ ڈھیر

مارے گئے ملیٹنٹ کی‌فی الحال پہچان نہیں ہو سکی ہے۔فی الحال سیکورٹی فورسز میں پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور اور بھاری گولہ باری چل رہی ہے۔ موقع پر زیادہ پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔

  • Share this:
جموں۔کشمیر: راجوری میں سکیورٹی فورسز اور ملیٹنٹوں  کے درمیان انکاؤنٹر، ایک ملیٹنٹ ڈھیر
علامتی تصویر

جموں کشمیر (Jammu Kashmir) کے راجوری میں ملیٹنٹوں اور سیکیورٹی فورسز  کے درمیان انکاؤنٹر(Encounter) ہوا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے ایک ملیٹنٹ کو ڈھیر کردیا ہے۔ انکاؤنٹر تب شروع ہوا جب جمعرات کی صبح راجوری کے کے کالاکوٹ علاقے میں سکیورٹی فورسز کو دو سے تین ملیٹنٹوں   کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی‌تھی۔ مارے گئے ملیٹنٹ کی‌فی الحال پہچان نہیں ہو سکی ہے۔فی الحال سیکورٹی فورسز میں پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور اور بھاری گولہ باری چل رہی ہے۔ موقع پر زیادہ پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔

راجوری پونچھ کے ڈی آئی جی ، وویک گپتا نے کہا ، "ہمیں کچھ ملیٹنٹوں کے چھپے ہونے کی پختہ معلومات موصول ہوئی تھیں۔" اسی بنیاد پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ ابھی تک ہم ایکملیٹنٹ کو ہلاک کردیا ہے اور اس کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

مارے گئے ملیٹنٹ کے پاس سے ایک ایک۔ 47 رائفل اور 4 گرینیڈ بم برآمد ہوئے ہیں۔

سیکورٹی اہلکاروں نے ایک ملیٹنٹ کو ہلاک کردیا ہے۔ مڈبھیڑ تب شروع ہوئی جب جمعرات کی صبح راجوری کے کالا کوٹ علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں کو دو سے تین دہشت گردوں کےچھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیر کر سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس کے بعد دہشت گردوں کی طرف سے گولی باری شروع کردی گئی، جس کا ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گھیر لیا۔ مارے گئے دہشت گرد کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ موقع پر اضافی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ خبر لکھے جانے تک گولی باری جاری تھی۔


وہیں پاکستان (Pakistan) کی طرف سے جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے ضلع راجوری (Rajauri) کے سندربنی سیکٹر (Sunderbani Sector) میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی طرف سے کئے گئے سیز فائر کی خلاف ورزی (Ceasefire Violation) میں ہندوستانی فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا ہے۔
پاکستان کی طرف سے رات 8 بجے شروع ہوئی فائرنگ میں ہندوستانی فوج کا یہ جوان سنگین طور پر زخمی ہوگیا تھا۔ زخمی جوان کو فوجی اسپتال میں شفٹ کیا گیا تھا، جس کے بعد علاج کے دوران اس نے دم توڑ دیا۔ اس دوران ہندوستانی فوج نے بھی پاکستانی فوج کو زبردست جواب دیا۔ رات 8 بجے شروع ہوئی یہ فائرنگ تقریباً رات 10:30 بجے تک چلی۔ فی الحال دونوں طرف سے فائرنگ بند ہے۔
First published: Jun 05, 2020 04:10 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading