உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: مینڈھر کے جنگلوں میں چھپے دہشت گردوں پر حتمی جنگ کی تیاری میں فوج، مساجد سے بھی کیا گیا الرٹ

    جموں وکشمیر: مینڈھر کے جنگلوں پر چھپے دہشت گردوں پر آخری وار کی تیاریوں میں فوج

    جموں وکشمیر: مینڈھر کے جنگلوں پر چھپے دہشت گردوں پر آخری وار کی تیاریوں میں فوج

    Jammu Kashmir Terrorist Attack: پونچھ کے سورن کوٹ علاقے میں 11 اکتوبر کو شروع ہوئے تصادم میں ایک جے سی او سمیت پانچ فوجی اہلکار شہید ہوئے تھے۔

    • Share this:

      جموں: جموں وکشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں جنگلی علاقے میں دہشت گردی مخالف مہم کو منگل کو 9 دن ہوگئے۔ وہیں مینڈھر میں عوامی اعلانات کرکے مقامی لوگوں سے گھروں میں رہنے کو کہا گیا ہے۔ افسران نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بھٹا درّیاں اور آس پاس کے علاقے میں مقامی مساجد سے منادی کرکے لوگوں کو محتاط رہنے کو کہا گیا۔


      سیکورٹی اہلکار دہشت گردوں کے خلاف آخری وار کی تیاری کر رہے ہیں، جو پونچھ ضلع کے مینڈھر میں جنگلی علاقے میں چھپے ہوسکتے ہیں۔ افسران کے مطابق، لوگوں سے جنگلی علاقے میں نہیں جانے کو اور مہم کے پیش نظر اپنے جانوروں کو بھی گھروں میں رکھنے کو کہا گیا ہے۔ افسران نے بتایا کہ باہر گئے لوگوں کو مویشیوں کے ساتھ گھر لوٹںے کو کہا گیا ہے۔




      پونچھ کے سورن کوٹ علاقے میں 11 اکتوبر کو شروع ہوئے تصادم میں ایک جے سی او سمیت پانچ فوجی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ دہشت گرد گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل غیر کشمیریوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں دہشت گرد 4 لوگوں کا گولی مار کر قتل کردیا ہے۔ اب فوج دہشت گردوں کے خلاف حتمی جنگ کے لئے پوری تیاری کرچکی ہے۔ لوگوں کو گھروں سے باہر نہیں نکلنے کو کہا گیا ہے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: