ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: لائن آف کنٹرول پر فوجی جوان کی موت

مارے گئے فوجی جوان کی پہچان امر حسین ساکنہ اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: لائن آف کنٹرول پر فوجی جوان کی موت
جموں وکشمیر: لائن آف کنٹرول پر فوجی جوان کی موت

کپواڑہ ضلع کے سرحدی علاقے مھچل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک کتوار گلی پر اس وقت ایک فوجی جوان کی موت واقع ہو گئی جب فوج کی گشتی پارٹی معمول کے مطابق کتوار گلی پر گشت کررہی تھی۔ اس دوران لائن آف کنٹرول پر سرحدوں کی نگہبانی کر رہے فوجی جوان کا پیر اچانک پھسل گیا اور وہ ایک گہری کھائی میں گر گیا۔ حالانکہ، ڈیوٹی پر معمور دوسرے فوجی جوانوں نے اسے بچانے کی کوشش کی اور اسے گہری کھائی سے نکال کر نزدیکی فوجی اسپتال پہنچایا ۔تاہم فوجی ذرائع کے مطابق اس کے زخم اتنے گہرے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔


اس واقعہ پر لائن آف کنٹرول پر تعینات 56  آر آر بٹالین میں صف ماتم بچھ گئی۔ مارے گئے فوجی جوان کی پہچان امر حسین ساکنہ اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے۔فوج نے اس معاملہ میں نزدیکی فوجی اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی۔ پولس نے رپورٹ درج کر کے مزید لوازمات پورے کئے۔ واضح رہے کہ کپواڑہ ضلع کے سرحدی علاقے مھچل میں  آج تک  اس طرح کے درجنوں حادثات پیش آئے ہیں اور کئی فوجی جوانوں کی موت واقع ہو گئی ہے ۔کیونکہ لائن آف کنٹرول پر گشت کے دوران رات کے وقت اس طرح کے حادثات پیش آتے ہیں۔ پہاڑی پر رات کے دوران چلنا کسی خطرے سے کم نہیں۔


دوسری طرف پاکستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی وجہ سے سرحدوں کی حفاظت پر معمور ہندوستانی فوج کو ہر وقت چلینج کا سامنا رہتا ہے ۔ وہیں ان پہاڑیوں پر فوج کی گشتی پارٹیوں کو رات کے دوران ملیٹنٹوں کی نقل حرکت پر بھی نظر رکھنے کے دوران اس طرح کی مشکلات پیش آتی ہیں۔ تاہم فوج ہر وقت اس طرح کے  چیلنج  سے نمٹے کیلئے تیاری کی حالت میں رہتی ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 07, 2020 10:25 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading