உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کی کشمیر میں برہان وانی والا دور لانے کی کوشش، رچ رہا بڑی سازش

    پاکستان کی کشمیر میں برہانی وانی والا دور لانے کی کوشش، رچ رہا بڑی سازش

    پاکستان کی کشمیر میں برہانی وانی والا دور لانے کی کوشش، رچ رہا بڑی سازش

    ذرائع کی مانیں تو پاکستان کشمیر میں برہان وانی والا دور لانے کیلئے پلان کرکے کام کررہا ہے ۔ اس کیلئے اس نے تہواروں کے موسم کا انتخاب کیا ہے ۔ دہشت گرد مذہبی مقامات پر حملہ کر کے نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : جموں و کشمیر میں امن و سلامتی کے ماحول کو بگاڑنے کیلئے پاکستان بڑی سازش رچ رہا ہے ۔ دہشت گردوں کے پوسٹر بوائے رہے اور انکاونٹر میں مارے گئے برہان وانی والے وقت کو دوہرانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ذرائع کی مانیں تو پاکستان کشمیر میں برہان وانی والا دور لانے کیلئے پلان کرکے کام کررہا ہے ۔ اس کیلئے اس نے تہواروں کے موسم کا انتخاب کیا ہے ۔ دہشت گرد مذہبی مقامات پر حملہ کر کے نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہیں ۔

      خفیہ ایجنسیوں کو اس بات کی جانکاری مل رہی ہے کہ عید سے پہلے کسی بڑے دہشت گردانہ واردات کو انجام دے کر وادی کا ماحول خراب کیا جاسکتا ہے ۔ ساتھ ہی وادی میں بڑے پیمانے پر مظاہرہ اور پتھر بازی کا دور پھر سے شروع کئے جانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ پہلے تو علاحدگی پسندوں کی شہ پر نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر تھمائے جاتے تھے ، لیکن جانچ ایجنسیوں کی دبش اور قانونی کارروائی کے بعد اب وہ کھل کر سامنے نہیں آسکتے ، جس کی وجہ سے پاکستان اپنے دہشت گردوں اور او جی ڈبلیو نیٹ ورک کے ذریعہ اس کام کو انجام دینا چاہتا ہے ۔ ٹارگیٹ کلنگ بھی اسی کڑی کا ایک حصہ ہے ۔

      ذرائع کی مانیں تو ٹارگیٹ کلنگ کے بعد دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسیز کا آپریشن تیز ہوگا ۔ پھر انکاونٹر کی جگہوں پر لوگوں کا مجمع اور احتجاج بھی تیز کیا جاسکتا ہے جو کہ فی الحال نہ کے برابر ہے ۔ احتجاج کرواکر پاکستان ایک مرتبہ پھر سے دنیا میں کشمیر کے حالات پر جھوٹ پھیلانے کا موقع تلاش کررہا ہے ۔ اس طرح کی خفیہ جانکاری ملنے کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں مزید محتاط ہوگئی ہیں ۔

      جانکاری کے مطابق او جی ڈبلیو نیٹ ورک کو ختم کرنے کیلئے باقاعدہ دہلی سے سینئر افسران کی ٹیم وادی میں موجود ہے ۔ یہ ٹیم ٹیک اینٹلی جینس کے ساتھ او جی ڈبلیو کے نیٹ ورک کو توڑنے میں لگی ہے اور جس کی بدولت پاکستان وادی کے حالات کو خراب کررہا ہے ۔ اسی سلسلہ میں گزشتہ کچھ دنوں میں بڑے آپریشن وادی میں چلائے گئے اور کئی لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

      فوج کی طرف سے بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا ہے ۔ فوج کا آپریشن آل آوٹ مسلسل جاری ہے اور اب تک کل 128 دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسیز نے ڈھیر کیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: