ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

دفعہ 370 کی منسوخی کا پہلا برس مکمل ہونے پر کشمیری خاتون نے لال چوک پر بندشوں کے درمیان لہرایا قومی پرچم

رومیسا نے جموں کشمیر میں دفعہ 370 اور خصوصی حیثیت کے خاتمے کا پہلا برس مکمل ہونے پر یہ قدم اٹھایا اور سخت ترین بندشوں و امتناعی احکامات کے بیچ لال چوک میں ترنگا لہرایا۔

  • Share this:
دفعہ 370 کی منسوخی کا پہلا برس مکمل ہونے پر کشمیری خاتون نے لال چوک پر بندشوں کے درمیان لہرایا قومی پرچم
دفعہ 370 کی منسوخی کا پہلا برس مکمل ہونے پر کشمیری خاتون نے لال چوک پر بندشوں کے درمیان لہرایا قومی پرچم

جنوبی کشمیر۔ جنوبی کشمیر کا دل کہلائے جانے والے تاریخی لال چوک پر بدھ کی صبح ایک کشمیری خاتون ترنگا تھامے اچانک نمودار ہوئیں اور لال چوک کے بیچوں بیچ ترنگے کو لہرایا اور سلامی بھی دی۔ یہ کشمیری خاتون بھارتیہ جنتا پارٹی کی مہیلا مورچا ونگ کی جموں کشمیر کی نائب صدر  رومیسا رفیق ہیں۔ رومیسا نے جموں کشمیر میں دفعہ 370 اور خصوصی حیثیت کے خاتمے کا پہلا برس مکمل ہونے پر یہ قدم اٹھایا اور سخت ترین بندشوں و امتناعی احکامات کے بیچ لال چوک میں ترنگا لہرایا۔


اگرچہ بعد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں کشمیر کے نائب صدر صوفی محمد یوسف سمیت دیگر کئی لیڈران نے بھی مختلف مقامات پر قومی پرچم لہرایا لیکن رومیسا نے صبح سویرے جنوبی کشمیر کے لال چوک میں سبھی لیڈران سے قبل ہی پرچم کشائی کر کے اپنے ساتھیوں پر سبقت حاصل کرلی۔ رومیسا کے مطابق انہوں نے یہ قدم دنیا کو یہ پیغام دینے کےلئے اٹھایا کہ کشمیری عوام بھی دفعہ 370 کے خاتمے کے حق میں ہیں جبکہ اس کے خاتمے سے جموں کشمیر کے ملک کے ساتھ رشتے کو مزید وسعت اور مضبوطی ملی ہے۔


رومیسا نے کہا کہ لال چوک میں ترنگا لہرانا انکا ایک خواب تھا جو کہ اس وقت پورا ہو گیا


رومیسا نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے ساتھ ہی جموں کشمیر کی خواتین کو مزید خود مختاری حاصل ہوئی ہے جبکہ تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھلنے کے مزید مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔ رومیسا نے کہا کہ لال چوک میں ترنگا لہرانا انکا ایک خواب تھا جو کہ اس وقت پورا ہو گیا جب وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے نئے کشمیر کی تعمیر نو کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا۔

رومیسا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک دیش، ایک پردھان اور سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے نے پورے کشمیر میں لوگوں کے دلوں میں گھر کر گیا ہے ایسے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کشمیر میں سرگرم کارکنان بھی ان نعروں کو عملی جامہ پہنانے کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور راستے میں حائل ہر پریشانی و مصیبتوں کا جم کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ رومیسا نے امید ظاہر کی کہ آنے والا دور جموں کشمیر کا سنہری دور ثابت ہوگا جہاں پر ہر سو خوشحالی اور امن و محبت کا پرچم بلند رہے گا۔

 
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 05, 2020 10:56 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading