ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: بارہمولہ سے بی جے پی کارکن کا اغوا، تلاش میں مصروف ہوئی پولیس

جموں وکشمیر کے بارہمولہ سے بی جے پی کارکن معراج الدین کے اغوا کی خبر آ رہی ہے۔ پولیس اس کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: بارہمولہ سے بی جے پی کارکن کا اغوا، تلاش میں مصروف ہوئی پولیس
جموں وکشمیر: بارہمولہ سے بی جے پی کارکن کا اغوا، تلاش میں مصروف ہوئی پولیس

سری نگر: جموں وکشمیر کے بارہمولہ سے بی جے پی کارکن کے اغوا کی خبر آرہی ہے۔ ابھی تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق، کچھ نامعلوم افراد کا بی جے پی کارکن کو بارہمولہ مرجگنڈ علاقے سے اغوا کیا۔ کارکنان کی پہچان معراج الدین کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ لوکل میونسپل کمیٹی کا نائب صدر بتایا جا رہا ہے اور وارڈ ممبر بھی ہے۔ پولیس اس کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔ کچھ دن قبل دہشت گردوں نے بی جے پی لیڈر وسیم باری اور ان کی فیملی کے دو لوگوں کا گولی مارکر قتل کردیا تھا۔ خبر کے مطابق، دہشت گردوں نے دیگر بی جے پی لیڈروں اور کارکنان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔


شمالی کشمیرکے بانڈی پورہ ضلع میں دہشت گردوں نے بی جے پی کے ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن اور سابق ضلع پردھان شیخ وسیم عرف وسیم باری، ان کے بھائی عمر سلطان اور والد بشیر شیخ پر گولیوں کی بوچھار کرکے قتل کردیا تھا۔ عمر سلطان بی جے پی کی یوتھ ضلع یونٹ کا رکن تھا جبکہ ان کے والد بشیر شیخ بی جے پی کے ضلع نائب صدر رہ چکے تھے۔ 8 جولائی کو یہ واردات ہوئی۔ اسی دن حزب المجاہدین کا دہشت گرد برہان وانی کی چوتھی برسی بھی تھی۔ حالانکہ، کسی دہشت گرد تنظیم نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔


اس سے قبل دہشت گردوں نے شیخ وسیم عرف وسیم باری، ان کے بھائی عمر سلطان اور والد بشیر شیخ پر گولیوں کی بوچھار کرکے قتل کردیا تھا۔
اس سے قبل دہشت گردوں نے شیخ وسیم عرف وسیم باری، ان کے بھائی عمر سلطان اور والد بشیر شیخ پر گولیوں کی بوچھار کرکے قتل کردیا تھا۔


وادی کشمیر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران اور کارکنوں کی شکایت ہے کہ انہیں سیکورٹی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ بعض کی یہ بھی شکایت ہے کہ ان کے ساتھ سیکورٹی اہلکار مامور تھے لیکن پی ڈی پی – بی جے پی اتحاد ختم ہونے کے بعد ان سے یہ سیکورٹی واپس لی گئی۔

قتل کے وقت ان کی سیکورٹی میں تعینات پولیس اہلکار بھی ان کے ساتھ نہیں تھے۔ ایسے میں قتل میں سیکورٹی ملازمین کی سازش بھی بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے وسیم باری کے 10 سیکورٹی ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیر کے آئی جی پی وجے کمار نے کہا کہ ’ہم ان پولیس ملازمین کے اپنی ڈیوٹی میں ناکام رہنے کے سبب ان پر سخت کارروائی کر رہے ہیں’۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 15, 2020 01:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading