உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu Kashmir: سری نگر کے بازار میں دہشت گردوں نے گرینیڈ سے کیا حملہ، ایک شہری کی موت، 20 سے زیادہ زخمی

    سری نگر کے بازار میں دہشت گردوں نے گرینیڈ سے کیا حملہ

    سری نگر کے بازار میں دہشت گردوں نے گرینیڈ سے کیا حملہ

    جموں وکشمیر (Jammu Kashmir News) سے اس وقت بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ سری نگر میں دہشت گردوں نے گرینیڈ پھینکا، جس میں 20 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے پاس کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بناکر گرینیڈ سے حملہ کیا تھا۔ دہشت گردوں کے اس حملے میں ایک شہری کی موت ہوگئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: جموں وکشمیر (Jammu Kashmir News) سے اس وقت بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ سری نگر میں دہشت گردوں نے گرینیڈ پھینکا، جس میں 20 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے پاس کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بناکر گرینیڈ سے حملہ کیا تھا۔ دہشت گردوں کے اس حملے میں ایک شہری کی موت ہوگئی ہے۔

      جموں وکشمیر کی راجدھانی سری نگر کو ایک بار پھر سے دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔ دوپہر کے وقت دہشت گردوں نے امیرا کدال مارکیٹ میں گرینیڈ سے حملہ کیا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق، گرینیڈ حملے میں کئی پولیس اہلکار بری طرح سے زخمی ہوگئے۔



      دہشت گردوں کے اچانک حملے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ آنا فاناً میں سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیر کر دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا۔ فی الحال گرینیڈ سے حملہ کس نے کیا اور کس مقصد سے یہ ہوا، اس بات کا انکشاف نہیں ہوسکا ہے۔ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کے جوان دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے علاقے کی گھیرا بندی کردی ہے۔

      اطلاع کے مطابق، جس وقت دہشت گردوں نے گرینیڈ سے حملہ کیا اس وقت امیرا کدل بازار میں سیکورٹی اہلکاروں کی ایک ٹکڑی موجود تھی اور دہشت گردوں کے نشانے پر سیکورٹی اہلکار تھے، لیکن جب انہوں نے گرینیڈ پھینکا تو وہ نشانہ چوک گیا اور گرینیڈ مین مارکیٹ کی طرف گرگیا۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: