جموں-کشمیر:اُدھم پور بس دھماکہ میں دو دہشت گردوں کے خلاف چارج شیٹ دائر، ڈوڈہ رہائشی ہیں حملے کے اہم ملزم

جموں-کشمیر:اُدھم پور بس دھماکہ میں دو دہشت گردوں کے خلاف چارج شیٹ دائر، ڈوڈہ رہائشی ہیں حملے کے اہم ملزم

جموں-کشمیر:اُدھم پور بس دھماکہ میں دو دہشت گردوں کے خلاف چارج شیٹ دائر، ڈوڈہ رہائشی ہیں حملے کے اہم ملزم

پیننا ڈوڈہ کا رہنے والا تھا۔ 1997 میں حزب المجاہدین کا حصہ بنا اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ پننا 2009 میں پاکستان فرار ہو گیا تھا

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Udhampur, India
  • Share this:
    اُدھم پور ضلع میں گزشتہ سال ستمبر میں دو بسوں میں ہوئے دھماکوں کے سلسلے میں قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے پاکستان میں بیٹھے دہشت گرد سمیت لشکر کے دو کارکنوں کے خلاف دہلی کی ایک عدالت میں چارج شیٹ دائر کی ہے۔

    این آئی اے کے ترجمان نے بتایا، ڈوڈہ ضلع کے رہائشی محمد امین بھٹ عرف ابو خبیب اور محمد اسلم شیخ عرف عادل کے خلاف منگل کو ایک خصوصی عدالت میں چارج شیٹ دائر کی گئی۔ بھٹ فی الحال پاکستان سے دہشت گرد سرگرمیوں کو انجام دے رہا ہے اور جموں کشمیر میں سرگرمی بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔

    این آئی اے کے مطابق، عادل اور ابو خبیب عرف پیننا پر او جی ڈبلیو کی بھرتیاں کرکے جموں میں دہشت گرد سرگرمیوں کو دوبارہ زندہ کرنے اور خودسپرد ہوچکے دہشت گردوں کو سرگرم کرنے کا الزام ہے۔ این آئی اے نے 15 نومبر 2022 کو جموں کشمیر پولیس سے اودھم پور بم دھماکوں کے معاملے کی جانچ اپنے ہاتھ میں لی تھی۔

    عادل حکومت ہند کی جانب سے نامزد لشکر کے شخصی دہشت گرد پیننا کے رابطے میں تھا۔ پیننا نے عادل کو اودھم پور ضلع کے عوامی بس اڈے پر کھڑی بسو نپر دو آئی ایڈ ی دھماکہ کرنے کے لیے بھرتی کیا تھا۔

    پیننا ڈوڈہ کا رہنے والا تھا۔ 1997 میں حزب المجاہدین کا حصہ بنا اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ پننا 2009 میں پاکستان فرار ہو گیا تھا اور اس وقت لشکر طیبہ کا ایک فعال ہینڈلر ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    جموں کشمیر-ہیرانگر آئی بی پر سنیال پولیس چوکی کے پاس آئی ای ڈی دھماکہ،پولیس اہلکار زخمی

    یہ بھی پڑھیں:

    جموں سے سری نگر، 1000 فٹ اونچے برج سے 100 کی رفتار سے دوڑے گی وندے بھارت ایکسپریس، بس کچھ

    عادل کے لیے کٹھوعہ میں سرحد پار سے بھیجا گیا تھا دھماکو مادہ

    این آئی اے کے مطابق، عادل نے کٹھوعہ سیکٹر میں سرحد پار سے پیننا کے معاونین کی جانب سے پہنچائی گئی دھماکو مادوں کی کھیپ کو حاصل کیا تھا۔ عادل کو آئی ایڈ ی کو دھماکوں کے لیے خاص طور سے تربیت دی گئی تھی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: