உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی نے پاس کی قرارداد، کہا: راہل گاندھی کو بنایا جائے پارٹی کا قومی صدر

    جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی نے پاس کی قرارداد، کہا: راہل گاندھی کو بنایا جائے پارٹی کا قومی صدر

    جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی نے پاس کی قرارداد، کہا: راہل گاندھی کو بنایا جائے پارٹی کا قومی صدر

    Jammu and Kashmir : جموں میں کانگریس کمیٹی کے نمائندہ اجلاس میں ایک قرارداد پاس کی گئی، جس میں راہل گاندھی کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کا قومی صدر بنانے پر زوردیا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    جموں و کشمیر : جموں میں کانگریس کمیٹی کے نمائندہ اجلاس میں ایک قرارداد پاس  کی گئی، جس میں راہل گاندھی کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کا قومی صدر بنانے پر زوردیا گیا۔ اجلاس میں کانگریس انچارج جے اینڈ کے رجنی پاٹل، ایم پی اور پردیش ریٹرننگ افسر جموں و کشمیر رنجیتا رنجن، صدر جموں و کشمیر کانگریس وقار رسول وانی اور دیگر سینئر لیڈران نے شرکت کی۔ وقار رسول وانی نے قرارداد پیش کی، جس کو 172 منتخب مندوبین نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ پارٹی کے سینئر لیڈروں نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پارٹی میں انتخابی عمل کو شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔

    نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے رجنی پاٹل نے کہا کہ یہ قرارداد وقار رسول وانی نے پیش کی تھی، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ رجنی پاٹل نےکہا: '' صدر جموں و کشمیر کانگریس وقار رسول وانی نے راہل گاندھی کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی صدر کے طور پر قیادت کرنے پر زور دینے کے لیے قرارداد پیش کی۔ قرارداد کو 172 منتخب مندوبین نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ کانگریس پارٹی شفاف طریقے سے پارٹی انتخابات کر رہی ہے کیونکہ پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے جبکہ بی جے پی آر ایس ایس سے ڈکٹیشن لیتی ہے ۔ ہمارے لیڈر کھل کر پارٹی کے خلاف بھی اپنی رائے ظاہر کرتے ہیں۔ شکوک کو دور کرنے کے لیے ہم راہل اور سونیا گاندھی سے براہ راست بات کرتے ہیں۔ تاہم بی جے پی آر ایس ایس سے ڈکٹیشن لیتی ہے"۔

     

    یہ بھی پڑھئے: ایل اے ایچ ڈی سی ضمنی انتخابات میں کانگریس کی جیت پر جی اے میر کا بڑا بیان، کہی یہ بات


    یہ پوچھے جانے پر کہ کیا کانگریس اب بھی غلام نبی آزاد کی کمی محسوس کر رہی ہے، رجنی پاٹل نے کہا: ’’انہیں پارٹی نہیں چھوڑنی چاہئے تھی۔ اگر وہ چاہتے تھے کہ کانگریس پارٹی میں انتخابات ہوں تو انہیں پارٹی میں رہ کر الیکشن لڑنا چاہئے تھا لیکن وہ الیکشن لڑنے کی بجائے پارٹی سے چلے گئے‘‘۔ غلام نبی آزاد کی طرف سے منعقد کی گئی حالیہ عوامی ریلیوں کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پاٹل نے کہا: ’’جہاں تک غلام نبی آزاد کی ریلیوں میں موجود لوگوں کا تعلق ہے میں واقف ہوں کہ انہوں نے اسے کیسے منظم کیا۔ ہم سیاست میں ہیں اور سیاسی جلسوں کو کامیاب بنانے کی بنیادی باتیں جانتے ہیں۔ جب پوچھا گیا کہ کیسے؟ تو انہوں نے یہ کہہ کر تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا ”میں آپ کو الگ سے بتا دوں گی کہ ریلیوں کو کامیاب بنانے کا کیا مول منتر ہوتا ہے“۔

     

    یہ بھی پڑھئے: کشمیر میں تبدیلی کی ہوا، پہلی مرتبہ پلوامہ اور شوپیاں میں کھلے سنیما ہال، LG نے کیا افتتاح


    پردیش کی ریٹرننگ افسر کانگریس اور راجیہ سبھا کی رکن رنجیتا رنجن نے نیوز 18 کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پارٹی میں انتخابات کا عمل شفاف طریقے سے ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں کہ کئی لیڈر راہل گاندھی کی قیادت پر سوال اٹھاتے رہے ہیں، رنجیتا رنجن نے کہا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ چکے ہیں وہ اپنی وجوہات کی بنا پر سوال اٹھائیں گے۔’’ یہ کون کہتا ہے، وہ شخص جس نے پارٹی چھوڑی؟ انہوں نے صدر اے آئی سی سی کے لیے الیکشن کیوں نہیں لڑا؟ وہ ڈر گیا اور پارٹی چھوڑ دی۔

    دوسری بات یہ کہ ابھی تک کوئی پارٹی کا قومی صدر نہیں بنا ہے۔ اس وقت سونیا گاندھی ہماری صدر ہیں اور جو بھی الیکشن لڑے گا وہ پارٹی کی قیادت کرے گا۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کانگریس منگل کو سری نگر میں پارٹی رہنماؤں کی میٹنگ کرنے جا رہی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: